علامہ ناصر الدین البانی (رح) کے متعلق کچھ وضاحتیں

حیدرآبادی نے 'مسلم شخصیات' میں ‏اگست 29, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔
    یہ بےتکا اور بچکانہ اعتراض ہے !!
    صحیحین کی احادیث کی صحت پر امت کا اجماع ہے۔ لیکن سنن اربعہ (ابوداؤد ، ترمذی ، نسائی، ابن ماجہ) کی احادیث کے متعلق محدثین نے تحقیق سے ثابت کر دیا ہے کہ ان چار کتب میں صحیح کے علاوہ ضعیف روایات بھی ہیں۔
    جن محدثین نے سنن اربعہ کی احادیث کو اسماء و رجال کی مدد سے ضعیف ثابت کیا ہے ، کیا ان کے متعلق یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ ائمہ دین مثلاً : ابوداؤد، ترمذی ، نسائی اور ابن ماجہ رحمہم اللہ عنہم سے علم میں آگے ہیں؟ یا انہوں نے احادیث کی تخریج کر کے سنن اربعہ کے مولفین کی توہین کی ہے؟
    اگر نہیں کہا جا سکتا تو علامہ البانی رحمہ اللہ کو بھی ایسا طعنہ دینے سے باز رہنا چاہئے۔
    علاوہ ازیں ، یہ صرف اکیلے امام البانی نہیں ہیں کہ انہوں نے احادیث کی تحقیق کر کے صحیح و ضعیف و موضوع کو الگ کیا ہو ، اہل علم جانتے ہیں کہ بیشمار محدثین اس میدان میں اپنی تصنیفات کے ساتھ معروف ہیں۔ مثلاَ :
    - المصنوع في معرفة الحديث الموضوع
    امام ملا علي القاری
    - اللآلئ المصنوعة في الأحاديث الموضوعة
    امام جلال الدين السيوطي
    - الموضوعات
    امام الصغاني
    - الموضوعات من الأحاديث المرفوعات
    امام ابن الجوزي
    - المنار المنيف في الصحيح والضعيف
    امام ابن قيم
    - الفوائد المجموعة في الأحاديث الموضوعة
    امام الشوكاني

    پہلے کہہ چکا ہوں کہ صحیحین کی روایات پر امت کا اجماع ہے کہ تمام کی تمام صحیح ہیں۔
    لیکن کسی بھی کتابِ حدیث میں موجود حدیث پر جب تک محدثین کا فیصلہ سامنے نہ ہو ، یہ نہیں کہا جا سکتا کہ فلاں فلاں حدیث صحیح ہے یا فلاں فلاں حدیث ضعیف ہے۔
    لہذا کوئی بھی ایسی روایت چاہے وہ (صحیحین کو چھوڑ کر) سنن اربعہ میں ہو یا موطا مالک میں یا بیھقی میں یا مصنف میں ۔۔۔ یا ان روایات سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت، رفعت اور ادب و تعظیم کا پہلو نکلتا ہو ۔۔۔ تو ان کو محض اپنی محبت یا اپنے اعتقاد کے سہارے "صحیح" باور نہیں کرایا جا سکتا۔

    علم حدیث کا موٹا سا اصول ہے کہ :
    حدیث کے بارے میں محدثین کی بات ہی حجت ہے۔
    فن میں فن والے کی بات ہی مانی جا سکتی ہے، کسی دوسرے کی نہیں۔ لہذا جسے محدثین صحیح یا غیر صحیح کہہ دیں اس کے خلاف چاہے کتنے ہی غیر محدثین یا علامہ فہامہ شیخ الاسلام لکھیں یا کہیں ، لیکن صرف محدثین کی بات ہی تسلیم کی جائے گی۔
    علم حدیث کے اس اصول کے دلائل محدثین کے ہی قلم سے ذیل میں ملاحظہ فرمائیں :

    وإذا اجتمع أهل الحديث على تصحيح حديث لم يكن إلا صدقًا
    جب محدثین کا ، کسی حدیث کی تصحیح پر اجماع ہو تو وہ یقیناً سچ ہی ہوتی ہے۔
    (امام ابن تیمیہ : مجموع فتاوی ، جلد:1)

    واتفاق أهل الحديث على شيء يكون حجة
    اور محدثین کا کسی چیز پر اتفاق کر لینا حجت ہوتا ہے۔
    (امام ابوحاتم الرازی : کتاب المراسیل)

    صحابہ رضی اللہ عنہم جو کہ سب سے پہلے محدثین ہیں ، انہیں مخاطب کر کے خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا :
    هذا أثنيتم عليه خيرا، فوجبت له الجنة، وهذا أثنيتم عليه شرا، فوجبت له النار، أنتم شهداء الله في الأرض
    اس (میت) کی تم نے تعریف کی تو اس پر جنت واجب ہو گئی اور دوسرے کی تم نے برائی بیان کی ، اس پر آگ واجب ہو گئی۔ تم زمین پر اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو !
    صحيح بخاری ، كتاب الجنائز ، باب : ثناء الناس على الميت ، حدیث : 1382 اور (صحیح مسلم)
    برادر ! امام بخاری کی اصل "ادب المفرد" آج بھی دنیا میں دستیاب ہے۔ اگر دستیاب نہ ہوتی یا اگر علامہ البانی یا کوئی وہابی حکومت یا کوئی اور ، اس کتاب کو ساری دنیا کے کتب خانوں سے غائب کر دیتا یا کرا دیتا تو کہا جا سکتا تھا کہ : "ادب المفرد" کی ساری کی ساری احادیث و روایات کو دنیا کی نظروں سے اوجھل کرکے حق کو چھپا دیا گیا!
    جب ایسی بات ہے ہی نہیں اور اس کا ثبوت بھی خود آپ کے شیخ الاسلام ویڈیو میں امام بخاری کی اصلی "ادب المفرد" کو بتا رہے ہیں ، تو یہ بےبنیاد الزام محدثِ کبیر پر لگا کر اپنے تعصب کا اظہار خود آپ کر رہے ہیں علامہ البانی نہیں۔
    یہ بےشک علمی دیانت اور تقاضائے ایمانی ہے۔ کیونکہ رسول اللہ کی مشہور متفق علیہ حدیث ہے کہ : مجھ پر جھوٹ نہ باندھو۔
    لہذا سچ اور جھوٹ کو الگ الگ کر کے محدثِ کبیر نے جو عظیم خدمت انجام دی ہے اس خدمت کی ایک فیصدی برابری تو چھوڑیں ، آپ کے شیخ الاسلام نے تو اپنی مشہور کتاب "المنہاج السوی" میں احادیث کے نام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو جو جھوٹی روایتیں منسوب کر رکھی ہیں ، اس کے لیے ان شاءاللہ وہ جہنم کی وعید کے مستحق ہیں !!
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امانت میں خیانت اور بدطینتی تو وہ ہے کہ جو بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہ ہو ، اس کو اپنی خواہشات کے زیراثر ، ثابت باور کرایا جائے !!
    بات نہ تو طاہر القادری کی ہے اور نہ ہی "الادب المفرد" کی۔ بلکہ اصل بات جو ہے ، اس کی طرف ہمارے ایک بھائی بخوبی اشارہ کر چکے ہیں اور جو یوں ہے :
    برادر ! میں نے آپ سے پہلے بھی گذارش کی تھی کہ ڈاکٹر صاحب موصوف کی ان تقاریر کو تحریر کی صورت میں پیش کریں۔ آپ تحریر کی صورت میں جواب چاہتے ہیں تو آپ لوگوں کا فرض ہے کہ اپنے علامہ کی باتوں کو تحریراً پیش فرمائیں۔
    دوسری بات یہ کہ ۔۔۔۔ ڈاکٹر صاحب موصوف کی تمام باتوں کا جواب کچھ تیار ہے اور کچھ تیار کیا جا رہا ہے۔ اس میں دیر اس لیے لگ سکتی ہے کہ ہمیں بعض اصل عربی کتب کے حوالے درکار ہیں جس کے لیے کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
    لہذا آپ سے گذارش ہے کہ الزامات لگانے سے پرہیز کر کے کچھ انتظار فرما لیں ، شکریہ۔

    پسِ تحریر :
    ذرا اس تھریڈ کی پوسٹ نمبر 12 کو تفصیل سے ملاحظہ فرمائیں۔ آپ ہی کی طرح مجلس کے ہمارے ایک اور "معزز" رکن محترم آبی ٹو کول ، علامہ غلام رسول سعیدی صاحب کی کتاب "نعمۃالباری" کے حوالے سے علامہ سعیدی کا یہ قول پیش کر رہے ہیں :
    ہم انتظار کر رہے ہیں کہ کب آپ جا کر علامہ غلام رسول سعیدی صاحب کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری کا ایسا فتویٰ لے آئیں جس میں صاف صاف لکھا ہو کہ :
    علامہ غلام رسول سعیدی نے امام بخاری کی توہین کی ہے ، حق کو چھپایا ہے ، خود کو علمیت میں امام بخاری سے بڑا بتایا ہے وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔
     
  2. کارتوس خان

    کارتوس خان محسن

    شمولیت:
    ‏جون 2, 2007
    پیغامات:
    933
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔

    برادر بھائی سب سے پہلی بات جو سمجھنے کی ہے وہ یہ کہ جس اعتراض کو لے کر آپ واویلا مچا رہے ہیں وہ آپ کے شیخ الاسلام طاہر القادری صاحب کا ہے یا آپ کا ؟؟؟۔۔۔ دوسری بات یہ کہ جس کتاب کو لے کر آپ اپنی علمی قابلیت کا لوہا منوانا چاہ رہے کہ ہیں کیا اُس کتاب ‘الادب المفرد‘ کی صحت پر امت کا اجماع ہے؟؟؟۔۔۔

    والسلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
     
  3. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    برادر!
    آپ کی بات کا جواب اللہ نے مھیا کردیا اور قادری صاحب کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔ الحمد اللہ
    اب آپ یہ پڑھیں اور اپنے قادری صاحب سے کہیے کہ جواب دینے کی ھمت پیدا کریں جو کبھی بھی نہین ہوگی۔ ان شاءاللہ
    جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے قادری صاحب نے تو جھوٹ کی ہر حد ہی پار کردی۔ اللہ امان
    یہ پڑھیۓ
     
  4. کارتوس خان

    کارتوس خان محسن

    شمولیت:
    ‏جون 2, 2007
    پیغامات:
    933
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔
    کیسے ہیں برادر بھائی۔۔۔ اُمید ہے کہ ان شاء اللہ خیریت سے ہونگے۔۔۔ چلیئے تو ہم بات شروع کرتے ہیں اللہ وحدہ لاشریک کا فرمان ہے کہ!۔

    بَلۡ نَقۡذِفُ بِٱلۡحَقِّ عَلَى ٱلۡبَـٰطِلِ فَيَدۡمَغُهُ ۥ فَإِذَا هُوَ زَاهِقٌ۬‌ۚ وَلَكُمُ ٱلۡوَيۡلُ مِمَّا تَصِفُونَ
    بلکہ ہم حق کو باطل پر پھینک مارتے ہیں پھر وہ باطل کا سر توڑ دیتا ہے پھر وہ مٹنے والا ہوتا ہے اور تم پر افسوس ہے ان باتوں سے جو تم بناتے ہو (الانبیاء::18)۔۔۔

    اقبال فرماتے ہیں کہ!۔
    پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضاء میں
    کرگس کا جہاں اور ہے شاہیں کا جہاں اور


    برادر بھائی!۔
    جب مذہبی تعصب اس انتہاء کو پہنچ جائے او یہ ایرے غیرے نَتھو خِیرے محدثین کی علمی دیانت میں شک پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں صرف نام کمانے اور چند سکوں کے عیوض۔۔۔۔یہ علم اور تفقہ کا دعوٰی کرنے والے، سواد اعظم کا راگ الاپنے والے بھاڑے کے ٹٹو بڑے بڑے ادارے بناکر کئی کئی گز کی ٹوپیاں باندھ کر علامہ و مفتی اور شیخ الاسلام کہلوانے والے منافق شیخ البانی کو مناظر بنا کر اہل حق پر دشنام طرازی قرآن وحدیث پر اعتراضات اور علمائے حق کی تحقیر کیلئے شُتر بے مہُار کی طرح کھلا چھوڑ دیں تو ایسے میں مجبورا داعیان قرآن وسنت کو دین قران وحدیث اور علماء ومحدثین کے دفاع کے لئے بلا لحاظ مراتب اپنا دین یفریضہ نبھانے کیلئے میدان میں آنا پڑتا ہے۔۔۔۔

    خیرالقروُن کے بعد وجود میں آنے والے ان خود ساختہ مذاہب کی فطرت ہی ایسی ہے۔۔۔مگر جب علماء کے لبادے میں طاہر القادری جیسے لوگ اُمت کو فرقوں میں تقسیم کریں اور علماء محدثین پر بے بنیاد الزامات لگائیں تو ان کو انہی کی زبان میں جواب دینا لازمی ہوتا ہے ورنہ خاموشی کو یہ لوگ بزدلی یا ناکامی سمجھ لیتے ہیں۔۔۔

    مکتبہ منہاج القرآن (بغدادی) نے ہمیشہ قرآن وحدیث کی بات کرنے والی اہلسنت والجماعت کو نقصان پہنچایا ہے وہ اس طرح کے جہاں ان کو شکست فاش کا خطرہ ہو یا ان کی پاس علمی دلائل نہ ہوں وہاں یہ کہتے ہیں کہ ہمارا ان سے کوئی اختلاف نہیں ہمارا عقیدہ ایک ہے ہم سب مل کر بدعتیوں اور مشرکین کے خلاف کام کریں گے مگر عملا ان کے سارے مناظرے، سارے جلسے، ساری کتابیں اور سارے فتوے اہلسنت والجماعت کے خلاف ہوتے ہیں۔۔۔ لیکن اگر بات علماء بریلی یا شیعوں کے عقائد کی ہو تو وہاں پر منہاجین کو کبھی کوئی اعتراض نہیں رہا۔۔۔ کیوں؟؟؟۔۔۔

    ان بغدادیوں کی کتابیں دیکھیں تو سارا زور اس بات پر ہوتا ہے کہ کسی طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں غلطیاں نکالیں، دین کو نامکمل ثابت کریں اور اہلسنت والجماعت سلفیوں کو دین سے خارج ثابت کردیں۔۔۔ جبکہ شیعوں کے خلاف ان کی کتنی کوششیں ہیں ؟؟؟۔۔۔ ہیں تو پیش کرو اور اگر نہیں تو جواب دو کیوں نہیں ؟؟؟۔۔۔

    منہاجیں (بغدادی) انہیں اللہ کا خوف ہے نہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین کا پاس یہ تو بس صرف اپنا خود ساختہ مذہب ثابت کرنا چاہتے ہیں جو بغداد سے امپورٹ کیا گیا ہے۔۔۔ لیکن افسوس یہ بیچارے قسمت کے مارے عقل سے پیدل یہ بھی بھول گئے کہ یہ سب کوششیں بیکار سب جتن برباد سارے مکروفریب تار عنکبوت اس لئے کہ اللہ کا دین جب کفار مکہ ختم نہ کرسکے یہودی اسرائیلیات شامل کر کے اس کو مشکوک نہ بناسکے یہاں تک کے اہل فارس کی موضوعات اس کا کچھ نہ بگاڑ سکے تو یہ قبروں کے پجاری اس دین کو کیا ختم کریں گے۔۔۔ اور اللہ کے فضل سے محدثین رحمہم اللہ نے ان تمام سازشوں کا مقابلہ کیا اور آج قرآن وسنت کی خالص تعلیمات پر عمل پیرا اہلسنت والجماعت سے تعلق رکھنے والے اس مشن کو کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔۔

    برادر بھائی۔۔۔ طاہر القادری جیسے لوگوں کی زندگیاں ختم ہوگئیں۔۔۔ ان کی تفقہ، منطقیت، تحریفات، احادیث کا رد اورعلماء حق کی تنقیص، یہ سب کچھ کسی ایک بھی مسلمان کو اپنا مسلک چھوڑنے پر آمادہ نہ کرسکے جبکہ اللہ کے فضل سے ان کے بڑے بڑے جید علماء خود ساختہ مذہب کو خیرباد کہہ کر مسلک حق کو اختیار کر رہے ہیں اس لئے کہ قرآن و سنت کو سامنے رکھ کر دعوت صرف قرآن وحدیث کے سچے دلائل پر مبنی بات کرتے ہیں اور جو بھی ذی عقل انسان تعصب سے بالاتر ہوکر ان دلائل کو سنتا ہے وہ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔۔۔

    چہ نسبت خاک رابہ عالم پاک

    برادر بھائی۔۔۔ اللہ وحدہ لاشریک نے عقل والوں کا طریقہ قران میں یوں بیان فرمایا ہے کہ!۔
    الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ أُوْلَئِكَ الَّذِينَ هَدَاهُمُ اللَّهُ وَأُوْلَئِكَ هُمْ أُوْلُوا الْأَلْبَابِ
    جو لوگ بات کو غور سے سنتے ہیں، پھر اس کے بہتر پہلو کی اتباع کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت فرمائی ہے اور یہی لوگ عقل مند ہیں (الزمر::18)۔۔۔

    صرف اتنی سی بات ہے کوئی جھگڑا نہیں ہے اور نہ ہی کوئی کسی کا پابند ہے اگر یہ طریقہ اپنانے میں کوئی پریشانی یا تقلید کی روش پیروں کی بیڑیاں بن رہیں ہیں تو پھر آخری آیت پر بات کو مکمل کرتے ہوئے میں صرف آپ کے حق میں ہدایت کی دُعا ہی کرسکتا ہوں۔۔۔

    فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ الْكَلْبِ إِن تَحْمِلْ عَلَيْهِ يَلْهَثْ أَوْ تَتْرُكْهُ يَلْهَث
    اس کی مثال اس کتے کی مثال جیسی ہے کہ اگر تو اس پر سختی کرے تو وہ زبان نکال دے یا تو اسے چھوڑ دے (تب بھی) زبان نکالے رہے۔

    والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔

    ‌‌‌‌‌
     
  5. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ الْكَلْبِ إِن تَحْمِلْ عَلَيْهِ يَلْهَثْ أَوْ تَتْرُكْهُ يَلْهَث
    اس کی مثال اس کتے کی مثال جیسی ہے کہ اگر تو اس پر سختی کرے تو وہ زبان نکال دے یا تو اسے چھوڑ دے (تب بھی) زبان نکالے رہے۔
     
  6. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    وکل حزب بمالدیھم فرحون
    ہرایک اپنی گروہ بندی میں گم اورمگن ہے اوراپنی پسندیدہ شخصیات کی تعریف میں رطب اللسان ہے۔اگرمولانا طاہرالقادری نے شیخ البانی پر کچھ اعتراضات کئے تھے تواس کا سنجیدہ سا جواب دے دینا تھا۔لیکن جس طرح گفتگو ہورہی ہے۔ اس سے پتہ چلتاہے کہ دونوں میں کوئی اس پر آمادہ نہیں ہے کہ معلوم کرے کہ حق کیا ہے اس کی پیروی کریں۔ بلکہ یہ ثابت کرنے میں زورلگارہے کہ ہمارے گروپ کے جومولانااورشیخ ہیں وہ سچے اورسب سے بڑھ کر ہیں۔
     
  7. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    ہارون رشید کوکسی عالم نے سختی سے نصیحت کی تو اس نے اس عالم سے کہا میں فرعون سے بدتر نہیں ہوں۔ اورتم حضرت موسیّ سے بہتر نہیں ہواس کے باوجود جب اللہ نے حضرت موسی کو فرعوں کے پاس ایمان کی دعوت دینے کیلئے بھیجا تو قول لین نرم بات کرنے کی ہدایت فرمائی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کابھی ارشاد ہے کہ اللہ نرمی جو دیتاہے وہ سختی پر نہیں دیتا۔ اس کے باوجود یہاں پر دیکھتاہوں کہ بات سمجھانے کیلئے گرم گفتاری کی انتہاکی جارہی ہے۔ اورہدایت کی دعا کے بعد یہ آیت لکھی جارہی ہے۔
    فمثلہ کمثل الکلب الخ
    اگراسی کو درمندی اورنصیحت اورخیرخواہی کہتے ہیں۔ توپھرگالی گلوچ اوردشنام طرازی کیاہے؟
     
  8. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    :00039:
     
  9. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    پروفیسر طاہر القادری کے اعتراضات/الزامات کا شافی علمی جواب ذیل کے تھریڈ میں عرصہ قبل دیا جا چکا ہے:
    علامہ البانی پر ڈاکٹر طاہر القادری کی تنقید اور اس کا ردّ

    پروفیسر طاہر القادری اور اور محدث العصر امام ناصرالدین البانی علیہ الرحمۃ کا کوئی تقابل نہیں ہے۔ علامہ البانی کا درجہ دورِ حاضر کے تقریباَ تمام مکاتبِ فکر کے نزدیک متفق علیہ محدث کے طور پر واضح ہے۔ ہاں ان کی کچھ تحقیق سے ضرور اختلاف کیا جا سکتا ہے۔
    جبکہ پروفیسر قادری ایک محقق اور علمی و دینی شخصیت کے طور پر ضرور مشہور ہیں لیکن بہرحال انہیں "محدث" کا درجہ کسی نے بھی نہیں دیا ہے۔
     
  10. لالکائی

    لالکائی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 15, 2008
    پیغامات:
    175
    بالکل درست تجزیہ کیا اپ نے۔
    اس طرح کی 'ھمدردی اور خیر خواہی کا انداز اکثر و بیشتر پوسٹوں میں نظر اتا رھتا ھے۔
    واللہ المستعان
     
  11. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
     
  12. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    بھائی ! باتیں بنانا تو ہر کسی کو آتا ہے۔
    بہتر ہوتا اگر آپ اپنی بات کے ثبوت میں کسی ایک حدیث کا کوئی حوالہ ہی پیش کر دیتے !!
     
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    السلام علیکم !
    بہتر ہوتا کہ آپ کچھ مثالیں یہاں پیش کرتے تاکہ معلوم ہو جاتا کہ وہ کونسی ''حسن '' درجے کی احادیث ہیں جن کو علامہ البانی رحمہ اللہ نے ضعیف کہا ہے ۔ ؟ ورنہ علم و تحقیق کا دروازہ کھلا ہے کہ بہانہ بنا کر اختلاف کی باتیں کرنا دانائی نہیں ۔
     
  14. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    میں کوئی مولانا طاہر القادری کا مرید یاعقیدت مند نہیں ہوں۔ ٹی وی پر میں نے کچھ دنوں ان کادرس حدیث سنالیکن جلد ہی پتہ چلاکہ وہ حدیث کے نام پر دورازکارتاویلیں اورپتہ نہیں کیا الٹ پلٹ کہتے جارہے ہیں اس کے بعد میں نے ان کا درس سننا بند کردیا۔
    لیکن یہ ضرور ہے کہ کسی کوجواب دیتے وقت تنقید اورتنقیص میں فرق کو ملحوظ رکھاجائے اوریہی کہنا میرامقصد تھا۔
     
  15. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    بھائی میرے کیاحدیث کی صحت اوراثبات میں سختی برتنا کوئی جرم ہے جواتنا ناراض ہورہے ہیں۔ ابھی مجھے کتاب کا نام یاد نہیں ہے لیکن حافظ ذہبی نے اس میں ابتدائ سے لے کر اپنے دورتک نقدرجال کرنے والے محدثین کے تین گروہ گنائے ہیں جن میں ایک کومتعنت فی الجرح والتعدیل کا نام دیاہے یعنی رجال حدیث پرکلام کرنے میں سخت ہونا۔ ایک متعدل اورایک لین اورنرم ۔اوریہ ہردور میں رہاہے۔ کوئی دور اس سے اچھوتانہیں ہے۔ اوریہ کوئی عیب کی بات بھی نہیں ہے۔
     
  16. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    بھائی میرے، اب میں آپ کی طرح خوش نصیب توہوں نہیں کہ ریاض میں ہوں جہاں قرآن وحدیث کی کتابیں ہر جگہ میسر ہیں ۔اگر حیدرآباد میں ہوتا توکچھ اوربات تھی لیکن بنگلور میں ہوں جہاں حدیث کی کتابیں مشکل سے میسر ہوتی ہیں۔بہرحال پھر بھی انشائ اللہ کچھ دنوں بعد کچھ احادیث دلائل کے ساتھ تنقید کیلئے رکھتاہوں
     
  17. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    ریاض اُم القرٰی کا نام کب سے ہوگیا :)
     
  18. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    امن

    السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ

    تمام قابل احترام بھائیو اور بہنوں

    بات مرحوم مولانا عالم فاضل ناصر البانی کی ہو یا طاہر قادری کی یا کسی بھی سند یافتہ فقہ راوی کی ہو

    ہمارہ کام ھے سب کی عزت و احترام کرنا

    یہ بات تہہ ھے کہ جس کو جس کی باتیں اچھی لگتی ہیں وہ اسی سے رہنمائی حاصل کرتا ھے ۔ تو پھر آپس میں جھگڑا کس بات کا ۔

    اگر مجھے کسی سے اعتراض ھے تو اس کے لیے مجھے آپ

    لوگوں کو ای نٹ پر بتانے سے کچھ نہیں ہو گا سوائے بدمزگی کے -

    اگر کوئی یہ کہے کہ وہ سو فیصد ٹھیک ھے اور وہ اپنے بیانات اور دلائل سے دوسرے پر اگر کچھ ثابت بھی کر دیتا ھے لیکن وہ اس

    کے دماغ کو اور اس کی سوچ کو بدل نہیں سکتا۔

    یہ بھی سب جانتے ہیں کہ سب کے پاس ٹھوس دلائل ہوتے ہیں لیکن دونوں ایک دوسرے کے دلائل رد کر دیتے ہیں۔

    آخر میں اتنا کہوں گا کہ دین کے باتوں میں الجھنے سے نقصان ہوتا ھے فائدہ نہیں ، فائدہ اس صورت میں ہو سکتا ھے جب بندہ آپ

    کے سامنے بیٹھا ہوا ھے ۔

    کچھ کند ذہن اپنی ضد پوری کرنے کی لیے کسی ایسی ویب سائٹ سے بخاری و مسلم شریف کا حوالہ دے دیتے ہیں جو

    مسلمانوں کی نہیں ہوتی وہاں پر میٹیریل اردو میں ہی ہو گا لیکن اس کو کنٹرول کرنے والا غیر مسلم ہوتا ھے

    آج میں نے ایک ممبر کی پوسٹ دیکھی اور اس نے کچھ کتابوں کے ویب ایڈریس دیے ہوئے تھے جب میں نے ان کی ہسٹری

    دیکھی تو وہ کہیں اور ہی جا رہی تھی، میں نے سوچا کہ اس کو وہاں آگاہ کروں لیکن پھر میں نے اس کو ایسے ہی رہنے دیا

    کیونکہ کوئی بھی بندہ رہنمائی لینے کے لیے تیار ہی نہیں ہر وقت بلڈ پریشر میں رہتے ہیں۔ بات کچھ کرو اور وہ خود ہی اپنا منفی اندازہ لگا لیتے ہیں۔

    اللہ تعالی ہیں ایک دوسرے کو سمجھنے کی توفیق دے آمین


    والسلام

    کعنان
     
  19. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    وعلیکم السلام !
    بھائی میں تو پچھلے پانچ چھ سال سے نیٹ چھان رہا ہوں۔ اب تک تو مجھے اردو یونیکوڈ میں ایسی کوئی سائیٹ نظر نہیں آئی جس پر بخاری و مسلم کی تمام احادیث (اردو یونیکوڈ میں) موجود ہوں۔
    آپ بخوشی اور بلاجھجھک وہ لنک یہاں شئر کیجئے گا۔ میں بھی کچھ تحقیق کر کے دیکھوں گا۔
    اور جس کسی ممبر کے مراسلے میں موجود روابط کا ذکر آپ نے کیا ہے وہ بھی یہاں بتا دیں یا اگر کچھ تحفظات ہوں تو مجھے ذاتی پیغام بھیج کر بتا دیں۔

    امید ہے کہ تعاون کریں گے ، شکریہ بھائی۔
     
  20. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم
    باذوق بھائی صاحب

    پہلی بات تو یہ ھے کہ اگر آپ میری تحریر کو ٹھنڈے دماغ سے پڑہیں گے تو آپ کو سمجھنے میں بھی آسانی ہو گی اور اگر آپ اپنی طرف سے یہ اندازہ لگائیں گے تو سوائے غصہ کے کچھ بھی نہیں سمجھ پاؤ گے


    آپ اور آپ کے کچھ ساتھی ان سالوں‌ میں سے ایک مظہر نامی (جو کہتا تھا کہ یہ قرآن کا ترجمہ اس نے کیا ھے) سے بے شمار مناظرے کر چکے ہیں۔ پہلے تو آپ کو کتنا عرصہ پتہ ہی نہیں چل سکا کا وہ ھے کیا۔

    لیکن کبھی وہ اور کبھی آپ؟

    کیا آپ نے جاننے کو کبھی کوشش کی تھی وہ کیا ھے

    وہی مظہر صاحب نورانی کے نام سے میرے سامنے غلطی سے آ گیا تھا۔ اس کی پوری ہسٹری وہ قرآن سب کے سب اس کے سامنے رکھ دیے تھے اور ایڈمین کو بھی کہا تھا کا اس کو بین نہ کرنا۔

    جب اس کا اس سے دل نہیں بھرا تو اس نے کچھ احادیث جن کو احادیث نہیں کہا جا سکتا وہ میرے سامنے رکھ دیں میرے لیے تو بڑی شرم کی بات تھی جو میں اس کو چھوڑ دیتا اللہ تعالی سے دعا کی اور سعودیہ اوقاف ویب سے وہی حدیثیں نکالیں اور اس کی ویب جہاں سے اس نے وہ میٹیریل لیا تھا وہ یہودی ویب تھی پورے رفرنس کے ساتھ بمہ ٹیلی فون نمبر سب کو دکھا دیں

    وہ پھر باز نہیں آیا اور اس نے وہ احادیث جو میں نے سعودی اقاف سے لی تھیں اس نے وہ پیج بمہ وہی احادیث کے سامنے لگا دیا اور مجھے چیلنج کر دیا کہ یہودی ویب اور سعودیہ اوقاف دونوں ایک جیسی احادیث ہیں دونوں پیج لگا دیے

    پھر جو میرا اوقاف کا لنک تھا اور اس کا دونوں چیک کیے تو اس کا اوقاف والا لنک بھی ڈمی تھا امریکی ۔ اور میرا والا ارجنل سعودی ان کی ڈٹیل بھی دیں

    اس کے بعد اس کو پتہ چل گیا کہ اس کی دال یہاں نہیں گلنے والی۔

    وہ اب بھی وہاں ھے لیکن اب وہ اسطرح نہیں کرتا جیسے آپ لوگوں کے ساتھ کر چکا ھے۔

    یہ کام اتنی آسانی سے نہیں ہوتے میرے بھائی

    ایک ٹیکنیکل رپورٹ بھی آپ کو بتا دوں آپ سعودیہ میں ہیں ۔ تمام عرب ملکوں میں ساری ویب سائٹس نہیں کھلتیں اور دوسری بات یہ کہ وہاں زیادہ تر لوگ آفس سے نٹ استعمال کرتے ہیں کمپیوٹر کے اندر جگہ بھی اتنی نہیں ہوتی اور نٹٓ کی سپیڈ بھی اتنی نہیں ہوتی کبھی کبھی بندہ کوئی چیز ڈھوندنے لگتا ھے تو آفس میں کوئی آ جاتا ھے اور وہ سائٹ بند کرنی پر جاتی ھے

    لیکن یہاں میرے پاس 16 جی بی کیبل سپیڈ ھے اور ایل ٹی 350x350جی بی - ریم ، مم ھے کلک کرنے سے پہلے سائٹ سامنے ہوتی ھے۔


    باذوق بھائی صاحب کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ مظہر صاحب جو قرآن کا ترجمہ اس کا تھا یا کس کا تھا آپ نے اس کا بارے میں کیا جانا تھا آپکی ذہانت بھی دیکھتے ہیں۔ ناراض نہیں ہونا یہ بھائی چارہ والی گفتگو ھے

    والسلام

    کعنان
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں