آپ کو سعودی بادشاہوں میں سب سے زیادہ کون پسند ہے ؟

ابو یاسر نے 'مضامين ، كالم ، تجزئیے' میں ‏جون 2, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

?

سعودی بادشاہوں میں آپ کا سب سے فیوریٹ بادشاہ کون؟

رائے شماری ‏جون 10, 2012 کو بند ہو چکی
  1. عبد العزيز آل سعود

    5 آراء
    35.7%
  2. سعود بن عبد العزيز آل سعود‎

    0 آراء
    0.0%
  3. فيصل بن عبدالعزيز آل سعود

    8 آراء
    57.1%
  4. فهد بن عبد العزيز آل سعود

    1 آراء
    7.1%
  5. عبد الله بن عبد العزيز آل سعود

    0 آراء
    0.0%
  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بالکل صحیح اسی لیے ان کوووٹ دیا میں نے:00005:
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    ابتسامہ ۔ ہمارے نزدیک باقی بھی دیندار ہی ہیں اور دین کی سمجھ بوجھ رکھنے والے اور نہ بکنے والے ہیں ۔ الحمد للہ ۔۔ البتہ شاہ فیصل مرحوم کے زمانے کی اگر بات کی جائے تو بلاشبہ وہ اپنے عہد کے ایک بے مثال مسلمان حکمران اور بہت سی خوبیوں کے مالک تھے ۔
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    متفق
     
  4. irfan_channa

    irfan_channa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 10, 2010
    پیغامات:
    225
    آدم از بے بصری بندگیٔ آدم کرد
    گوہرے داشت ولے نذرِ قباد و جَم کرد

    یعنی از خوئے غلامی ز سگاں خوار تر است
    من ندیدم کہ سگے پیشِ سگے سر خم کرد
     
  5. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    بہت بہت شکریہ بھائی جان۔
    ہم جیسے لوگوں کو سمجھانے کے لئے ’’اردو‘‘ میں ترجمہ بھی لکھ دیں۔
    نوازش ہو گی۔
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    "انسان کی بے بصری دیکھئے کہ اپنے جیسے انسان کی بندگی اور غلامی کر رہا ہے اور یہ حرکت کرتے ہوے وہ اپنی آزادی و حریت کا گوہر خود ہی اپنے دنیاوی آقاؤں کے سپرد کر دیتا ہے اور اسکی اس غلامی کی خواہش نے اسے کتوں سے بھی زیادہ ذلیل کر دیا کیونکہ میں نے نہیں دیکھا کہ کسی کتے نے بھی کتے کے آگے سر جھکایا ہو"-

    ویسے آپس کی بات ہے کہ پاکستان جیسے جمہوریت زدہ ملکوں مین مردہ --- کے آگے زندہ ----- کو بھی جھکتے با آسانی دیکھا جا سکتا ہے۔
     
  7. irfan_channa

    irfan_channa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 10, 2010
    پیغامات:
    225
    بھائی ترجمہ میں نے اس لئے نہیں کیا تھا کہ
    ملوکیت ، تغضب اور تسلط کے زیر اثر ہمارے اندر کی جو حریت اور آزادی تھی وہ مر چکی ہے
    اس لئے دوست برا مان جاتے۔
    کبھی کسی نے غور کیا ہے کہ ہماری توحید تو بس مُردوں تک محدود ہے
    یہ جو آمروں اور ظالموں کے آگے ہمارا سر جھکا رہتا ہے یہ کیا ہے؟

    باقی رفی بھائی نے ترجمہ کر دیا ہے۔
     
  8. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء۔
    الحمد للہ آپ کے جذبات کی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
    شاید اسی لئے ایک ’’تھریڈ‘‘ لکھ رہا ہوں اس کی کئی قسطیں ہو ں گی
    نام ہے ’’تنازع‘‘۔
    اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
     
  9. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672

    ابھی تک آپ نے کن کن ظالم آمروں کا سامنہ کیا ہے؟ یا پھر ٹی وی پر کسی حاکم یا آمر کی ویڈیو دیکھ کر اُس کو آمنہ سامنہ کہتے ہیں؟(ابتسامہ)

    آپ ابھی تک کس ظالم بادشاہ کے سامنے جا کر حق کہہ چکے ہیں‌زرا ایک قصہ بیان فرما دیں۔ (یا ابھی تک آپ کی توحید یہاں‌تک نہیں پہنچی؟)

    اور اگر کسی کو یہ نصیحت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ظالم حاکم کے سامنے کلمہ حق کہے تو میرے بھائی آپ کے ملک میں‌سامنے جانے کو تو چھوڑ ہی دیجئے ٹی وی پر، جمعہ کے خطبات میں اور نہ جانے کہاں کہاں‌ حاکم کو نہیں‌چھوڑتے ! اس پر تو ہر محفل میں رگڑا لگتا ہے۔

    اگر ظالم حاکم کے سامنے سر جُھکانے سے کوئی خاص مطلب یعنی اس کے خلاف خروج نہیں‌کرنا، اور اُس کو کافر مرتد قرار نہ دینا ہے تو ہم تو شریعت کے پابند ہیں وہ کتنا ہی ظالم ہو ہم اس کی اطاعت کے پابند ہیں۔



     
  10. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    یہ موضوع جس مقصد کے لیے شروع کیا گیا تھا، براہ کرم اسی مقصد تک محدود رکھا جائے۔
    اور یہ خروج و تکفیر والی بحوث کو علیحدہ تھریڈ میں شروع کیا جائے۔
    ویسے ابوبکر بھائی ، آپ پر ایک قرض ابھی باقی ہے۔
    آپ نے اپنے ارتقا کی داستان بھی لکھنی ہے، کہ پہلے آپ کا موقف کیا تھا اور اب کیا ہے۔ اور اس کے پیچھے کون کون کی تحقیق موجود ہے۔!!!
     
  11. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    قرض کسے کہتے ہیں؟
    میرے علم کے مطابق تو قرض اُسے کہتے ہیں جس کے دینے کا وعدہ آپ سے کیا گیا ہو میں نے تو کوئی وعدہ آپ سے نہیں کیا برائے مہربانی اپنے اس قرض کی وضاحت فرما دیں کہیں‌یہ بھی موضوع کے خلاف بات نہ کہلائے۔!

    مُجھے کچھ بھی لکھنے کی ضرورت نہیں آپ میرے عقائد و نظریات میری پیش کردہ تحاریر سے جان سکتے ہیں۔
    اور مُجھ پر کسی کے سوالات کی کوئی لائبلیٹی نہیں!


     
  12. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847

    ذرا یہ تو بتا دیجیے
    خواہ وہ ’’ظلم عظیم‘‘ کا بھی مرتکب ہو۔
    اس کے بعد بات آگے چلے گی۔ ان شاء اللہ۔
     
  13. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    کوئی بھی شخص ظلم عظیم کرے اور اُس کو اس پر مطلع کیا جائے اگر وہ مان جائے تو ٹھیک وگرنہ وہ کافر ہو جاتا ہے۔
    بشرطیکہ وہ عاقل بالغ ہو۔

     
  14. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    بات تو حاکم کی چل رہی ہے اور آپ نے ’’کوئی بھی شخص‘‘ فرما دیا ہے۔ آپ نے ’’شخصی ظلم‘‘ کی ہی بات کی ہے؟؟

    بات تو حاکم کی چل رہی ہے اور آپ نے ’’کوئی بھی شخص‘‘ فرما دیا ہے۔ آپ نے ’’شخصی ظلم‘‘ کی ہی بات کی ہے؟؟

    ’’مطلع کیا جائے اگر وہ مان جائے تو ٹھیک وگرنہ وہ کافر ہو جاتا ہے‘‘

    بات ’’ظلم عظیم‘‘ کی اور آپ نے فرمایا ’’کافر ہو جاتا ہے‘‘

    آپ نے فرمایا: ’’اگر وہ مان جائے‘‘ کیا آپ کی یہ مراد یہ ہے کہ جب تک وہ ’’مانے نہیں‘‘ بقول آپ کے ’’کافر‘‘ نہیں ہو گا؟؟؟
     
  15. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    کسی شخص کو اُس کے ظلم عظیم پر کون مطلع کرے گا؟ عامی یا عالم؟
     
  16. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    کیوں جی؟ کیا حاکم آسمان سے نازل ہوا ہے جو اُسکے کے لئے الگ حکم ہوگا؟

    لاحولۃ ولاقوۃ الاباللہ۔۔۔۔ میں ظلم عظیم سے مُراد شرک اکبر سمجھا۔ معذرت چاہتا ہوں۔

    پھر سے معذرت میں ظلم عظیم سے شرک اکبر سمجھا ہوں۔
    شخصی ظلم کے بارے میں‌ہمیں‌تو علم نہیں کہ یہ کفر ہوتا ہو۔

    اس سے مُراد یہ ہے کہ اگر وہ آپ کی بات کا قائل ہوجائے۔

     
  17. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    جزاکم اللہ خیرا اخی۔ بہت بہترین سوال ہے۔ اس سے مطلع وہی لوگ کرینگے جو عالم ہیں۔ جو حرام و حلال کا حکم بیان کرتے ہیں۔
     
  18. irfan_channa

    irfan_channa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 10, 2010
    پیغامات:
    225
    وَعِبَادُ الرَّحْمَنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلَامًا

    میں بھی آپ کو سلام کہتا ہوں
     
  19. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    میرا سوال ابھی بھی یہی ہے کہ

    آپ نے فرمایا: ’’اگر وہ مان جائے‘‘ کیا آپ کی یہ مراد یہ ہے کہ جب تک وہ ’’مانے نہیں‘‘ بقول آپ کے ’’کافر‘‘ نہیں ہو گا؟؟؟
     
  20. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    اولا: میں نے ایسا ہر گز نہیں کہا کہ اگر وہ نہ مانے تو کافر نہیں۔
    ثانیا: کوئی شخص اگر شرک اکبر کا مرتکب ہوا ہے اور جب اُس کے سامنے شرک اکبر کے رد پر دلائل رکھ دیئے جائیں‌اور وہ پھر بھی اپنی بات پر مصر رہے تو ایسا شخص مشرک ہو جاتا ہے۔
    اور یاد رہے کہ میں‌نے اوپر ہی کہہ دیا تھا کہ اس سے مُراد یہ ہے کہ اگر وہ قائل ہو جائے تو کافر نہیں اور اگر نہ ہوا تو کافر ہے۔
    مگر کیا آپ مجھے بتانا پسند کرینگے کہ آپ نے جس ظلم عظیم کا ذکر کیا ہے آپ کے نزدیک کسی شخص یا قوم پر ظلم کرنے والا کافر ہو جاتا ہے کہ نہیں؟


     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں