وحیدالدین خان انتقال کر گئے

ابوعکاشہ نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏اپریل 23, 2021 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    مولانا وحید الدین خان انتقال کر گئے ۔
    انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
    مولانا کے افکار و نظریات کے حوالے سے مجلس فورم پر کافی مواد موجود ہے ۔ تلاش کر کے پڑھا جا سکتا ہے ۔ ان کے بعض شاگرد بھی فورم پر کئی سال تک ایکٹو رہے ۔
    ایک متنازعہ شخصیت تھے ۔
    اسلام کی الگ پہچان کرائی ۔نیا راستہ اختیار کیا ۔ ان کے خیال میں سلف صالحین کا راستہ کارآمد نہیں رہا
    انکار حدیث ، ۔ خواب ابراہیم کا انکار وغیرہ
    ان کے مشہور اختلافی مسائل ہیں ۔ ۔
    وفات پر مختلف تبصرے پڑھنے کو ملے ۔ افسوس بھی کیا جا رہا ہے ۔ تنقید بھی ۔ اسلامی خدمات کا ذکر بھی آیا ۔
    معتدل رائے ہے ۔
    واصل واسطی صاحب لکھتے ہیں ۔
    "مولانا وحیدالدین خان مرحوم کے افکار میں سے ہم صرف دوقسم کے افکار کے ستائش کرتے ہیں ان کے مجموعی افکار کے نہ ہم پہلے قائل تھے اورنہ آج قائل ہیں ،
    (۱)ایک ان کا الحاد کے جواب میں لکھنا ، اور
    (۲) دوسرا ان کا تصوراقامتِ دین کے ردمیں لکھنا ، اس دوسرے کام میں ان کو بھرحال اوّلیت کاشرف حاصل ہے ، جس کاانکار صرف معاند شخص کرسکتاھے"
    اسی طرح

    حافظ عزیز الرحمن صاحب فرماتے ہیں ۔
    "اللہ کریم مولانا وحید الدین خان صاحب کی کامل مغفرت کرے۔ میرا ان سے ابتدائی تعارف باریک بینی اور نکتہ آفرینی سے بھرپور ان کی تحریروں کے ذریعے ہوا تھا۔ بعد میں ان کی تحریریں پڑھ کر ہمیشہ یہ احساس ہوا کہ الإسلام يعلو ولا يعلى عليه کے برعکس دین کا جو مفہوم ان کے ہاں پایا جاتا ہے اس میں حریت فکر' حق گوئی اور ظلم کے خلاف بغاوت و جدوجہد کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔ ایک ایسی صلح کلی قسم کی مذہبی تعبیر جو نظریہ اقامت دین کے ردعمل میں دوسری انتہا تک جا پہنچی ہے!
    بہرحال یہ فکری اکائیاں باہم مل کر ہی برصغیر کی کلی مسلم فکر کی تشکیل کرتی ہیں"

    یہ معتدل وسط آراء لگی ہیں ۔ افراط و تفریط سے بچنا چاہیے ۔
    دعا کسی کے لئے بھی کی جا سکتی ہے ۔ اللہ رحم کرے ۔ ۔مغفرت فرمائے ۔،
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں