ماں سے زیادہ رحم دل

فرینڈ نے 'مجلس اطفال' میں ‏اپریل 29, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    ماں سے زیادہ رحم دل
    حضرت عبداللہ ابن عمرؓ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک غزوہ سے واپس آرہے تھے کہ راستہ میں ایک قوم سے ملاقات ہوئی۔ رسول اللہﷺ نے پوچھا:
    ’تم کون ہو؟‘‘
    کہنے لگے ہم مسلمان ہیں۔ یہاں سے کچھ فاصلے پر ایک خاتون بیٹھی چولہا سلگارہی تھی‘ اس کے قریب اس کا ننھا بچہ بھی تھا‘ جب آگ خوب جل اٹھی تووہ بچے کو لے کر رحمت عالمﷺکی خدمت میں اقدس میں حاضرہوئی اورکہنے لگی:
    ’’آپ اللہ کے رسول ہیں؟‘‘
    سرورعالمﷺ نے ارشادفرمایا:’’ہاں میں اللہ کارسول ہوں۔ ‘‘
    پھربولی میرے ماں باپ آپﷺ پرقربان ہوں۔ کیا ایک ماں جس قدرمہربان ہے‘اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر اس سے زیادہ مہربان نہیں ہے؟ نبیﷺ نے ارشادفرمایا:
    ’’ہاں بلاشبہ تودرست کہتی ہے۔ اس نے کہا اے اللہ کے پیارے رسولﷺ پھرماں تواپنے بچے کوآگ میں نہیں ڈالتی تواللہ اپنے بندے کوآگ میں کیسے ڈالے گا؟ اس صحرانشین صحابیہؓ کی یہ بات سن کر رسول اکرمﷺ پر سخت رقت طاری ہوگئی اور رسول ﷺ رونے لگے۔ پھر آپﷺ نے سراٹھاکر فرمایا:

    ’’ اللہ اس بندے کوعذاب میں ڈالے گاجواللہ کی نافرمانی پرڈٹارہے اوراس کوایک نہیں مانتا۔(اس کے ساتھ دوسروں کو بھی شریک ٹھہراتاہے۔)۔
    (ابن ماجہ)


    (عائشہ صدیق۔چاہ رستم والا)
     
  2. قاسم

    قاسم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 29, 2011
    پیغامات:
    875
    السلام علیکم
    ماشااللہ
    اللہ عمل کی توفیق دے
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا فرینڈ سسٹر
     
  4. sahj

    sahj -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 27, 2010
    پیغامات:
    62
    جزاک اللہ خیرا بہن

    اللہ تعالٰی ہم سب کو گناہ پر ڈٹنے کی بجائے ایمان والے ،اور اللہ کی رضاء کے حصول والے اعمال پر ڈٹنے والا بنائے
    آمین یا رب العالمین
     
  5. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    جزاک اللہ
     
  6. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
    بہت اچھی شئیرنگ
    اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا رحم وکرم فرمائیں۔آمین
     
  7. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    جزاک اللہ خیرا
     
  8. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    اولاد سے ماں کی محبت غیر مشروط اور لازوال ہوتی ہے۔۔۔

    کوئی ایک لفظ کبھی کبھی اپنے اندر اتنی تاثیر رکھتا ہے کے ہم جب اُس کو اپنی زبان سے ادا کرتے ہیں تو سرشار ہوجاتے ہیں لفظ بذات خود شاید کچھ نہیں ہوتے مگر جب یہ کسی کے لئے مخصوص ہوتے ہیں تو پھر ان کی اہمیت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔۔۔ ایسا ہی ایک لفظ ماں ہے۔۔۔

    ہم اس لفظ کی گہرائی کو سوچیں تو محبت کا سمندر تصور میں آجاتا ہے ایک ایسا سمندر جس میں ممتا کی بے قرار لہریں اپنی اولاد کی لئے مدوجزر کی کیفیت میں رہتی ہیں اور اس طرح زندگی بسر کردیتی ہے۔۔۔ کائنات کے نظام کو چلانے کے لئے اللہ نے اپنی تخلیق کو عورت میں منتقل کیا اور اس کو کئی رشتے عطا کئے جن سے ہماری زندگی کی ڈور بندھی ہے یہ عورت کبھی بیٹی، کبھی بہن، کبھی بیوی اور ماں بنتی ہے ماں کے درجے پر فائز ہونے کے بعد عورت اپنی ذات کی نفی کردیتی ہے اور پھر صرف ماں ہی ماں ہوتی ہے دنیا کی سب سے پاکیزہ محبت ہمیں ماں کی صورت میں ملتی ہے۔۔۔ ماں ہمیں احترام کے اُس راستے پر چلاتی ہے جو ہمیں زندگی کے دیگر رشتوں سے جوڑتا ہے۔۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 30, 2011
  9. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاکم اللہ خیرا۔
    اللہ ہم سب کو جہنم کے عذاب سے بچائے۔ آمین۔
     
  10. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
  11. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
  12. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا
     
  13. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    اللہ کی رحمت اس کے غصے پر غالب ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ معافی مانگنے والے کی آنکھ سے آنسو نہیں گرتا اور اللہ اس کے گناہ معاف کر دیتے ہیں۔انسان کے اندر گناہ کے بعد شرمندگی کا پیدا ہو جانااس کے ایمان کی علامت ہے اور اللہ کو خوش کرنے کےلئے یہ بھی بہت بڑی چیز ہے۔وہ ذات تو ایسی ہے کہ جو انتظار میں رہتی ہے کہ کوئی اس سے معافی مانگے اور وہ اس کو جہنم سے کوسوں دور کردے یہ ہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پرآ کر کہتے ہیں۔ہے کوئی معافی مانگنے والا۔۔؟ پر کوئی ایسا ہو تو سہی۔۔۔!!!
    اللہ ہم سب پر اپنے خاص خزانوں سے رحمت نازل کریں اور ہمیں بے حساب جنت میں جانےوالوں میں شامل کر لیں۔آمین۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں