عام معلومات

ام اقصمہ نے 'معلومات عامہ' میں ‏دسمبر 2, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    نوٹ : اس لڑی پر کسی بھی قسم کا تبصرہ یہاں کیا جائے ، شکریہ !

    1: غار حرا کہاں واقع ہے؟
    2:دنیا کا سب سے بڑا عجائب گھر کہاں‌واقع ہے؟
    3:دنیا کا سب سے بڑا سمندر کونسا ہے؟
    4:دنیا کا سب سے ٹھنڈا مقام کہاں‌واقع ہے؟
    5:دنیا کی سب سے گہری جھیل کا نام کیا ہے اور وہ کہاں واقع ہے؟
    6:دنیا کی بہترین بندرگاہ کونسی ہے؟
    7:دنیا کا غیر رسمی وزیراعظم کون کہلاتا ہے؟
    8:دنیا کا سب سے اونچا ڈیم کونسا ہے؟
    9:دنیا کا سب سے اونچا پہاڑکونسا ہے اور کہاں‌واقع ہے؟
    10:دنیا کے سب سے بڑے پارک کا نام کیا ہے اور یہ کہاں واقع ہے؟

    جوابات:
    1:مکہ معظمہ،2:برطانوی عجائب گھر، 3:بحرالکاحل ، 4:ورکویانسک(سائبیریا)، 5:جھیل بیکال(سائبیریا)، 6:بندرگاہ سڈنی، 7:اقوام متحدہ کا سیکرٹری جنرل، 8:بولڈر ڈیم(امریکہ)،9:کوہ ہمالیہ (پاکستان) ، 10:یلو اسٹون قومی پارک (امریکہ)
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 26, 2008
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    السلام علیکم،

    ایک بار پھر کچھ معلومات لیکر حاضر ہوں۔ایک تھریڈ موجود تھا اس لیے سوچا کہ یہ معلومات بھی اسی میں‌ضم کر دی جایئں۔


    [​IMG]پاکستان کے پہلے گورنر جنرل محمد علی جناح تھے۔
    [​IMG]پاکستان کا قومی ترانہ حفیظ جالندھری نے لکھا تھا۔
    [​IMG]پاکستان کا قومی پھول چنبیلی ہے۔
    [​IMG]عبدالسلام پہلے پاکستانی تھے جنہیں نوبل پرائز ملا۔
    [​IMG]مجیب الرحمان بنگلہ دیش کے سب سے پہلے پرائم منسٹر تھے۔
    [​IMG]دریائے نیل دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے۔
    [​IMG]ٹرانس کینیڈا دنیا کا سب سے لمبا ہائی وے ہے۔
    [​IMG]دنیا کے سب سے بڑے ہائی وے کی لمبائی تقریبا ٨٠٠٠ ک م ہے۔
    [​IMG]صحارہ دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے۔
    [​IMG]دنیا کی سب سے زیادہ کافی کاشت کرنے والا ملک برازیل ہے۔
    [​IMG]“تانبے کا ملک“زیمبیا کا دوسرا نام ہے۔
    [​IMG]دنیا کی سب سے سرد جگہ ورکویانسک سایئبیریا ہے۔
    [​IMG]کینیڈا رقبہ کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک ہے۔
    [​IMG]بحیرہ مردار دریائے اردن میں جا کر گرتا ہے۔
    [​IMG]دنیا کا سب سے بڑا ڈیلٹا (دو شاخہ) سندربن ہے۔
    [​IMG]دمشق کو دنیا کا سب سے پرانا شہر مانا جاتا ہے۔
    [​IMG]وینس کو نہروں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔
    [​IMG]دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ گرین لینڈ ہے۔
    [​IMG]دنیا کا سب سے بڑا آٹو موبایئلز کا مرکز ڈیٹروئڈ (Detroid ,USA)ہے ۔
    [​IMG]امریکہ کو دنیا میں مینگنیز کی پیداوار کا سب سے بڑا مرکز مانا جاتا ہے۔
    [​IMG]“ممنوعہ شہر“ پیکنگ کو اس نام سے بھی ایک وقت میں پکارا جاتا تھا۔
    [​IMG]جاپان کو “طلوع سورج کی زمین “ بھی کہا جاتا ہے۔
    [​IMG]کیوبا کو “شوگر بول“ کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔
    [​IMG]پیسیفیک اوشن دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے۔
    [​IMG]آسٹریلیا کو جیمس کوک نے دریافت کیا تھا۔
    [​IMG]نیو یارک کا پہلا نام “نیو ایمسٹرڈم “تھا۔ویسے اسے بگ ایپل بھی کہتے ہیں۔
    [​IMG]ایفل ٹاور “الیگذینڈر ایفل نے بنایا تھا۔
    [​IMG]ریڈ کراس جین (یین ) ہنری ڈورانٹ نے بنائی تھی۔
    [​IMG]گلاب برطانیہ کا قومی پھول ہے۔
    [​IMG]نیاگرا فالز لوئس ہینیپن نے دریافت کیا تھا۔
    [​IMG]اٹلی کا قومی پھول للی ہے۔
    [​IMG]چین کا قومی پھول نارکیسس Narcisses ہے۔
    [​IMG]سارک کا مستقل سیکریٹیریٹ کھٹمنڈو میں ہے۔
    [​IMG]پانچ جون کو ماحولیات کا دن پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔
    [​IMG]امریکہ کہ پہلے ری پبلیکن صدر ابراہم لنکن تھے۔
    [​IMG]برازیل سامبا ڈانس کے لیے مشہور ہے۔
    [​IMG]سر تھامس اسٹیمفورڈ ریفلز نے سنگاپور کی بنیاد رکھی تھی۔
    [​IMG]سری لنکا کا پرانا نام سیلون تھا۔
    [​IMG]اقوام متحدہ ١٩٤٥ مین قائم ہوئی۔
    [​IMG]ساؤتھ کوریا کا یوم آزادی ١٥ اگست کو منایا جاتا ہے۔
     
  3. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    [​IMG]“پیراڈایئز ری گین“ جان ملٹن نے لکھی۔
    [​IMG]مصر کے پہلے صدر محمد نقیب تھے۔
    [​IMG]“رئیر پیری“وہ پہلے آدمی تھے جو نارتھ پول تک پہنچ سکے تھے۔
    [​IMG]بیبلو پکاسو کی مشہور پینٹنگ کا نام “جرمیکا “ ہے۔
    [​IMG]٨ ستمبر کو خواندگی کا دن پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔
    [​IMG]“لینڈ کو مڈ نایئٹ“ ناروے کو کہا جاتا ہے۔
    [​IMG]تبت کو دنیا کی چھت کہا جاتا ہے۔
    [​IMG]مارگریٹ تھیچر برطانیہ کی پہلے خاتون وزیر اعظم تھیں۔
    [​IMG]اسٹیچو آف لبرٹی کو مجسمہ ساز فریڈرک ایگیسےبرتھولڈی نے بنایا تھا۔
    [​IMG]رالف جانسن بنچ وہ پہلے نیگرو تھے جنہیں نوبل پرائز سے نوازہ گیا تھا۔
    [​IMG]لندن یونیورسٹی برطانیہ کی پہلی یونیورسٹی ہے جہاں خواتین کو ڈگری کورسس میں ایڈمیشن دیا گیا تھا۔
    [​IMG]جمیکا کی مین ایکسپورٹ شکر ہے۔
    [​IMG]نیویارک اسکائی کریپرز(پلک بوس عمارات) کا شہر بھی کہلاتا ہے۔
    [​IMG]مڈغاسکر کو لونگوں کا جزیرہ بھی کہا جاتا ہے۔
    [​IMG]تھائی لینڈ کو سفید ہاتھیوں کی زمین بھی کہا جاتا ہے۔
    [​IMG]دنیا کے بلند ترین آبشار “سالٹو اینجل آبشار ،وینیزویلا ہے۔
    [​IMG]دنیا کی سب سے بڑی لائبریری واشنگٹن ڈی سی میں یونائیٹیڈ اسٹیٹ لائیبریری آف کانگریس ہے۔
    [​IMG]نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جہاں خواتین کو ووٹ کا حق سے سے پہلے ملا۔
    [​IMG](بی)ہمنگ برڈ (دو انچ) دنیا کا سب سے چھوٹا اور سب سے زیادہ کھانے والا(پندہ کلو) پرندہ ہے۔
    [​IMG]دنیا کا سب سے عام مادہ ہائیڈروجن ہے۔
    [​IMG]کینیڈا کے جھنڈے پر میپل لیو ہے۔
    [​IMG]دنیا کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانیں،ہندی،انگلش اور چائنیز ہیں۔
    [​IMG]استنبول دنیا کا وہ واحد شہر ہے جو دو براعظموں یورپ اور ایشیا کے بیچ میں ہے۔
     
  4. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    تشریح الاعضاء


    [​IMG]دل اوسط ١٠١،٠٠٠ مرتبہ ایک دن میں دھڑکتا ہے۔تین بلین مرتبہ پوری زندگی میں اور تقریبا چارسو ملین لیٹرز (آٹھ سو پنٹس(پنٹ =ڈیڑھ پاؤ کا ایک پیمانہ) خون کو پمپ کرتا ہے۔

    [​IMG]منہ میں ایک دن میں ایک لیٹر (٨۔١ پنٹ) تھوک بنتا ہے۔

    [​IMG]کتنی حیرت انگیز بات ہے کہ آنکھیں پیدائش سے لیکر اس دنیا سے جانے تک ایک ہی سائز کی رہتی ہیں۔

    [​IMG]اگر آپ کے جسم سے صرف ایک فیصد پانی بھی کم ہو جائے تو آپ کو پیاس محسوس ہوتی ہے۔

    [​IMG]اوسط آپ دن میں تقریبا ٢٣٠٠٠ مرتبہ سانس لیتے ہیں۔

    [​IMG]آٹھ ملین خون کے خلیے ہر ایک سیکنڈ میں بنتے ہیں۔یہ جگہ لیتے ہیں ان خلیوں کی جو ہر ایک سیکنڈ میں مردہ ہو جاتے ہیں۔

    [​IMG]اوسط ایک جوان انسان کی آئی بال کا وزن تقریبا ایک اونس ہوتا ہے۔

    [​IMG]اوسط ایک انسان ٣۔٠ سیکنڈ میں ایک بار اپنی پلکیں جھپکاتاہے۔

    [​IMG]اوسط ایک انسانی پلک تقریبا ڈیڑھ سو دن زندہ رہتی ہے۔

    [​IMG]انسانی انگوٹھے کا کنٹرول سیکشن دماغ میں بقیہ انگلیوں سے الگ ہوتا ہے۔

    [​IMG]اوسط ایک انسانی کھوپڑی پر تقریبا ١٢٠،٠٠٠ اور ١٥٠،٠٠٠ بال ہوتے ہیں۔

    [​IMG]انسانی جسم میں دو سو تیس جوڑ ہوتے ہیں۔

    [​IMG]ایک عام انسان کے بال اوسط پچاس فٹ بڑھتے ہیں پوری زندگی میں۔یا تقریبا ٥٩٠ انچس (نو انچ یا تیئس سینٹی میٹر ایک سال میں،لیکن عمر کے ساتھ ساتھ بالوں کے بڑھنے کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔)

    [​IMG]سب سے عام بلڈ گروپ O ہوتا ہے اور کمیاب Ab..

    [​IMG]جس طرح ہر انسان کے انگلیوں کے نشان ایک جیسے نہیں ہوتے ہیں ،بلکل اسی طرح زبان کے بھی مختلف ہوتے ہیں۔

    [​IMG]بچے بہار کے موسم میں تیزی سے بڑھتے ہیں بہ نسبت دوسرے موسموں کے۔

    [​IMG]قریبا پچاس فیصد بیکٹیریا جو منہ کے اندر ہوتے ہیں وہ زبان کی سطح پر زندہ رہتے ہیں۔

    [​IMG]مسکرانے میں صرف چودہ مسلز استعمال ہوتے ہیں اور رونے میں تینتالیس۔

    [​IMG]اگر آپ آٹھ سال،سات مہینےاور چھ دن تک چیختے رہیں تب بھی صرف اتنی ہی ساؤنڈ انرجی(صوتی طاقت) پیدا کر سکیں گے جس سے ایک کپ کافی کو گرم کیا جا سکے۔

    [​IMG]سایئنسدانوں نے یہ بھی دریافت کیا ہے کہ آپ کے دونوں نتھنے ایک ہی چیز کو سونگھتے ہوئے دو مختلف نتیجے دے سکتے ہیں کیونکہ الٹے نتھنے کو دماغ کا سیدھا حصہ کنٹرول کرتا ہے اور سیدھے نتھنے کو الٹا حصہ۔

    [​IMG]جسم کی سب سے بڑی شریان اورٹا ہے.

    [​IMG]بچوں کے پہلے دانت صرف بیس ہوتے ہیں اور بڑوں کے بتیس۔

    [​IMG]تقریبا چار سو گیلن خون روزانہ گردوں سے گذرتا ہے۔
     
  5. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    معلومات عامہ

    [​IMG]ایمپائیر اسٹیٹ بلڈنگ جو نیو یارک شہر میں ہے ۔اس میں ٦،٤٠٠ کھڑکیاں ہیں۔
    [​IMG]سنگاپور کے تمام ہسپتالوں میں صرف پیمپرز کے ڈائپرز استعمال ہوتے ہیں۔
    [​IMG]چارلس ڈکن، جو اولیور ٹوسٹ، آ ٹیل آف ٹو سٹیز اور آ کرسمس کیرول کا مصنف تھا، ہمیشہ شمال کی طرف چہرہ کرکے سوتا اور لکھتا تھا ۔اسکا یقین تھا کہ اس طرح اسکے تخیلات کو جلا ملتی ہے اور اسکے لکھنے کی صلاحیت نکھرتی ہے۔
    [​IMG]دنیا کا سب سے لمبا اسٹیل ٹاور یامشٹا پارک میں ہے ،یوکوہاما۔یہ ایک سو چھ میٹر(تین سو اڑتالیس فیٹ) اونچا ہے۔
    [​IMG]پہلی ای میل ١٩٧١ میں بھیجی گئی۔
    [​IMG]جوڈو ڈاکٹر جیگارو کانو نے ١٨٨٢ میں شروع کیا تھا۔
    [​IMG]لیننگ ٹاور آف پیسا میں دو سو چھیانوے سیڑھیاں ہیں۔
    [​IMG]جان اسمیتھن کو “فادر آف سول انجیئرنگ “ کہا جاتا ہے۔جان اسمیتھن نے دنیا کا سب سے پہلا پتھر کا لائیٹ ہاؤس بنایا تھا اور اس میں صرف چوبیس موم بتیاں روشن ہوتی تھیں۔
    [​IMG]ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ میں تقریبا دس ملین اینٹیں لگی ہوئی ہیں۔
    [​IMG]ڈونالڈ ڈک کامکس کو فن لینڈ کی لائبریریز میں صر اس لیے بینڈ کر دیا گیا تھا کہ اس میں بطخ پینٹ نہیں پہنتی ہے۔
    [​IMG]ملکہ الزیبتھ کے کے ڈاکٹر ولیم گلبرٹ نے ١٦٠٠ میں پہلی بار لفظ “الیکٹرک“ استعمال کیا تھا۔
    [​IMG]البرٹ آئن اسٹائن کے آخری الفاظ جرمن زبان میں تھے لیکن چونکہ نرس یہ زبان نہیں جانتی تھی اس لیے آج تک اسکے آخری الفاظ ک بارے میں کوئی نہیں جانتا ہے کہ وہ کیا تھے۔
    [​IMG]لاس ویگاس کے کسی بھی کیسینو میں گھڑی نہیں ہوتی ہے۔
    [​IMG]تھامس ایڈیسن نے جو پہلا لفظ فونوگرام پر بولا تھا وہ “““میری ہیڈ آ لیٹل لیمب“““ تھا۔
    [​IMG]پینہارڈ نے ١٩٠١ میں پہلی چار پہیوں کی سواری بنائی تھی۔
    [​IMG]ائیر مفس(۔ کن پوشوں کی جوڑی جو موسم سرما میں کانوں کی حفاظت کے لیے استعمال کی جاتی ہے ) ١٨٧٣ میں چیسٹر گرین وڈ نے ایجاد کیئے تھے۔
    [​IMG]یویو پیڈرو فلورز نے فلپین میں ایجاد کی تھی۔
    [​IMG]دنیا کی سب سے پہلی کلر فوٹو جیمس میکسویل نے ١٨٦١ میں بنائی۔
    [​IMG]پہلی الیکٹرک چیئر ایک امریکن دندان ساز ڈاکٹر البرٹ ساؤتھ وک نے ١٨٨١ میں بنائی تھی۔
    [​IMG]پہلی اسٹریٹ لائٹ فلاڈیلفیہ میں ١٧٥٧ میں نصب کی گئی۔
    [​IMG]١٩٢٨ میں سر جارج ہیوبرٹ وکنز نے اینٹارکٹیکا پر سب سے پہلی پرواز کی تھی۔
    [​IMG]شطرنج ٥٧٠ قریب قریب انڈیا میں ایجاد ہوئی تھی۔
    [​IMG]سب سے پہلے نفسیاتی اسپتال بغداد اور قاہرہ میں ٩١٨ میں بنے تھے۔
     
  6. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    السلام علیکم،

    آج ہم کچھ معلومات شئیر کرینگے سبزیوں،پھلوں اور کھانوں کے بارے میں۔یہ ان معلومات کا پہلا حصہ ہے۔


    [​IMG]لہسن کا ایک اور نام الیم ستیئم بھی ہے۔
    [​IMG]شکر خندی کھانے کی ابتداء ساؤتھ امریکہ سے ہوئی۔وہاں کے جنمی باشندے اسے بٹاٹا بھی کہتے تھے۔
    [​IMG]فلوریڈا میں پہلی بار آم ١٨٣٣ میں متعارف ہوا لیکن نا پسند کیا گیا۔لیکن دوسری مرتبہ ١٨٦١ میں اس پھل کو پسند کیا گیا۔
    [​IMG]انناس انڈیا میں ١٥٤٨ میں،فلپین میں ١٥٥٨ اور ساؤتھ افریقہ میں ١٦٦٠ میں متعارف کرایا گیا۔
    [​IMG]لیموں میں شکر کی مقدار چیری سے زیادہ ہوتی ہے۔
    [​IMG]پیاز ایک لاطینی نام ہے جسکا مطلب ہے بڑا موتی۔
    [​IMG]پوری زندگی میں ایک عام آدمی اوسط ٣٥ ٹن کھانا کھاتا ہے۔
    [​IMG]دنیا کی آدھی آبادی چاول کھا کر زندہ ہے۔
    [​IMG]آئسکریم ایک چائینیز ڈش ہے۔جب مارکوپولو اپنے وطن اٹلی واپس ہوا ،چائنا سے ١٢٩٥ میں، تو اپنے ساتھ آئسکریم کی ترکیب بھی اور چیزوں کے ساتھ لیکر گیا۔
    [​IMG]آئسکریم ایک چائنیز میٹھا ہے۔چائنا میں اسے آئس ملک کہا جاتا تھا۔
    [​IMG]میکڈونالڈ کے خالق کے پاس بیچلر ڈگری تھی ہمبرگرولوجی میں۔:00006:
    [​IMG]فرانس میں تقریبا ٥٠٠،٠٠٠،٠٠٠ اسنیلس کھائے جاتے ہیں۔:00025:
    [​IMG]گاجر مدد کر سکتی ہے اندھیرے میں دیکھنے میں بھی۔اس میں وٹامن A ہوتا ہے جو کہ رات کے اندھے پن سے بچاتا ہے۔
    [​IMG]ایک لیٹر پینے کے پانی میں ١٠٠،٠٠٠ بیکٹیریا پائے جاتے ہیں۔
    [​IMG]سالٹ(نمک) کا لفظ سیلری (تنخواہ) سے نکلا ہے۔ایک دور میں نمک کمیاب ہوا کرتا تھا۔یہاں تک کے یہ عموما تنخواہ کے لیے بھی استعمال ہوتا تھا۔تصور کریں کچھ چمچے نمک کے لیے کئی دنوں کی مشقت۔آج نمک اتنا عام ہے کہ ریسٹورینٹس میں یہ فری میں کھانے کے ساتھ دیا جاتا ہے۔
    [​IMG]نمک کو سوڈیم بھی کہتے ہیں۔
    [​IMG]کریم دودھ سے ہلکی ہوتی ہے۔
    [​IMG]کبھی کبھی فروزن پھل اور سبزیاں زیادہ نٹریشئس ہوتے ہیں بہ نسبت تازہ کے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پھل ،سبزیاں جو فریز کرنے کے لیے اگائی جاتی ہیں وہ کٹتے ہی فریز کر دی جاتی ہیں۔اس کے برعکس تازہ سبزیوں کے بکنے کے انتظار میں ان کے نیوٹرنٹس ضائو ہو جاتے ہیں۔
    [​IMG]درجہ حرارت بھوک پر اثر انداز ہوتا ہے۔سردیوں میں بھوک زیادہ لگتی ہے۔
    [​IMG]وٹامن سی کی کوئی سی بھی قسم لیموں،نارنگی،گریپ فروٹ،ٹماٹر،اسٹرابیری یا آلو وغیرہ،اگر گوشت یا دالوں کے ساتھ پکائے یا کھائے جایئں تو یہ جسم میں آئرن کے استعمال کو فعال کرتے ہیں۔
    [​IMG]موم پھلی ڈائنامائٹ بنانے میں استعمال ہوتی ہے۔
     
  7. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    [​IMG]سیب کا تعلق گلاب کے خاندان سے ہے۔
    [​IMG]سیب اور کیلے سارے سال ملتے ہیں۔
    [​IMG]سیب جب تیار ہو جاتے ہیں تب توڑے جاتے ہیں۔
    [​IMG]واشنگٹن اسٹیٹ میں1996میں ١٣٣ ملین باکسس سیب کاشت کیے گئے۔
    [​IMG]سیب میں فایئبر کی مقدار عام پھلوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔
    [​IMG]ہر صبح کا آغاز ناشہ سے کرنا چاہیے ہے۔ناشتہ آپکے خالی ٹینک کو جو کہ پچھلی رات سے خالی ہوتا ہے بھرتا ہے ۔ناشتہ نہ کرنے والوں کو عموما تیزابیت کی شکایت بھی رہتی ہے۔
    [​IMG]صرف تیس منٹ چوبیس گھنٹوں میں سے اگر آپ اپنے نارمل روٹین میں اپنی فٹنس کے لیے صرف کریں تو جسمانی طور پر آپ چست و چالاک رہ سکتے ہیں۔لفٹ کی بجائے سیڑھیوں کا استعمال کریں۔اپنے قریب رہنے والے دوستوں یا قریبی اسٹورز تک سودا لینے کے لیے کار کا استعمال نہ کریں۔ہر ایک گھنٹے میں ١٠ منٹ کا وقفہ لیں ،پڑھتے ،کمپیوٹر پر کام کرتے یا ٹی وی دیکھتے ہوئے۔
    [​IMG]اپنے وزن کو کم کرنے یا متوازن رکھنے کے لیے کھانے کو چھوڑنے سے صحت کے اور خراب ہونے کا احتمال ہوتا ہے۔جسم کو پروٹین،کاربوہایئڈریٹس ،نمکیات اور وٹامن صحت مند رہنے کے لیے چایہئے ہوتے ہیں۔کوشش یہ کریں کہ ہر ایسے کھانے جیسے برگر اور فاسٹ فوڈ کی مقدار کم کر دیں۔
    [​IMG]جسم میں پانی جسم کے آدھے وزن سے بھی کچھ زیادہ ہوتا ہے۔یہ ہاضمہ میں مدد کرتا ہے۔جسم میں موجود نیوٹرینٹس کو خلیوں تک پہنچاتا ہے۔مختلف سبزیوں،پھلوں ،سوپ اور رس بھی ہمارے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتے ہیں۔

    تبصرے کے لیے یہاں‌کلک کریں۔
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 11, 2008
  8. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    حرارے یا کیلوریز جسم میں موجود ہیٹ انرجی کا نام ہے۔غذا میں موجود حرارے ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔آپ کو روز کتنی کیلوریز کی ضرورت ہے یہ عمر،جنس اور آپکے روزمرہ کے معمولات پر منحصر ہے ۔اب دیکھتے ہیں کہ کس عمر میں کتنے حراروں کی ضرورت ہوتی ہے۔

    عمر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حرارے۔۔۔۔۔۔۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میل۔۔۔۔۔۔۔۔فیمل-
    1 - 3 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1300۔۔۔۔۔۔1300۔۔
    4 -6 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1700۔۔۔۔۔۔1700۔
    7-10۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2400۔۔۔۔۔۔2400۔
    11-14۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2700۔۔۔۔۔۔2200۔
    15-18۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2800۔۔۔۔۔۔2100۔
    19-22۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2900۔۔۔۔۔۔2100۔
    23-50۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2700۔۔۔۔۔۔2000۔
    51۔؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2400۔۔۔۔۔۔1800۔

    اگر آپ اپنی عمر کے حساب سے زیادہ کیلوریز لیتے ہیں اپنی معمول کی ڈائیٹ میں تو یہ آپکے جسم میں فاضل چربی کی صورت میں اسٹور ہوتی ہے۔



    تبصرہ کے لیے یہاں کلک کریں۔
     
  9. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    اسلامی معلومات​


    عشرہ مبشرہ


    عشرہ مبشرہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ صحابہ ہیں جنہیں زندگی میں ہی جنت کی بشارت دے دی گئی۔

    حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ
    حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ
    حضرت عثمان رضي اللہ تعالی عنہ
    حضرت علی رضي اللہ تعالی عنہ
    حضرت طلحہ رضي اللہ تعالی عنہ
    حضرت زبیر رضي اللہ تعالی عنہ
    حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالی عنہ
    حضرت سعد رضي اللہ تعالی عنہ
    حضرت سعید رضی اللہ تعالی عنہ
    حضرت ابوعبیدہ رضي اللہ تعالی عنہ
     
  10. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

    خلیفہ اول اور مردوں میں اسلام لانے والے اول عبداللہ المعروف ابوبکر صدیق تھے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ نشیب و فراز دیکھے۔ ام المومنین اور مشہور محدثہ حضرت عائشہ صدیقہ کے والد تھے۔ بہت کم گو اور صابر تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وفات کے بعد مسلمانوں کے خلیفہ اول مقرر ہوئے۔ حضرت ابوبکر (رض) کے دور کے شروع میں فتنہ ارتداد زوروں پر تھا لیکن صدیق اکبر کی مستقل مزاجی اور صبر سے اسلام پر خطرناک ترین دور بخیر و عافیت ان کی موجودگی میں ختم ہوا اور مسلمان قوم پر فتوحات کا دروازہ کھل گیا۔

    صدیق اکبر قبیلہ قریش کی شاخ تیم سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کا پیشہ تجارت تھا۔مکمل نام عبداللہ (حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ )،ان کی تاریخ ولادت ٥٧٣ء اور جائے ولادت مکہ مکرمہ ہے۔لقب صدیق اور کنیت ابوبکر تھی۔آپ کی تاریخ وفات ٦٣٤ء ہے ۔آپ کی جائے وفات مدینہ منورہ ہے اور وجہ وفات طبعی تھی۔
     
  11. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ
    حضرت عمر بن خطاب امیر المومنین کا لقب فاروق اور کنیت ابو حفصہ ہے۔۔ نسبتا وہ عدوی اور قریشی ہیں۔انہوں نے ٦ نبوی میں اسلام قبول کیا اور بعض لوگوں لکھا کہ نبوت کے پانچویں سال اسلام قبول کیا جب کہ چالیس مرد اور گیارہ عورتنیں مسلمان ہو چکی تھیں اور کچھ لوگوں نے لکھا ہے کہ مردوں کی چالیس تعداد حضرت عمر کے اسلام لانے سے پوری ہوئی۔انکے اسلام لانے سے اسلام کو بڑا غلبہ نصیب ہوا۔اسی واسطے ان کو فاروق کہا گیا۔حضرت عمر نبی کریم کے ساتھ تمام جنگوں میں حاضر رہے اور وہ سب سے پہلے خلیفہ ہیں جن کو امیر المومنین کہا گیا۔ان کی خلافت حضرت ابو بکر صدیق کی وفات کے بعد قائم ہوئی۔اس لیے کہ صدیق اکبر نے انہیں کے نام وصیت کی تھی اور انکو مغٰیرہ بن شعبہ کے غلام ابو لولو نے بدھ کے روز شہید کیا۔٢٦ ذولحجہ ٢٣ھ کو اور وہ اتوار کے روز محرم کے عشرہ اولی ٢٤ھ میں دار آخرت کو تشریف لے گئے۔(رضی اللہ عنہ)ِ
     
  12. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    حضرت عثمان رضي اللہ تعالی عنہ
    حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اسلام کے تیسرے خلیفہ تھے۔ آپ نے 644ء سے 656ء تک خلافت کی زمہ داریاں سر انجام دیں۔آپ قریش کی ایک شاخ بنو امیہ میں پیدا ہوئے۔ آپ پہلے اسلام قبول کرنے والے لوگوں میں شامل ہیں۔ آپ ایک خدا ترس اور غنی انسان تھے۔ آپ فیاض دلی سے دولت اللہ کی راہ میں خرچ کرتے۔ اسی بنا پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے آپ کو غنی کا خطاب دیا۔ آپ نے اسلام کی راہ میں دو ہجرتیں کیں، ایک حبشہ اور دوسری مدینہ منورہ کی طرف۔ آپ کو ذونورين کہاجاتاہےکیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کي دو صاحبزادیاں یکےبعد دیگرے آپ کے نکاح میں آیئں یہ واحد اعزاز ھے جو کسی اور حاصل نہ ھو سکا.

    حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اپنی وفات سے پہلے ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں چھ صحابی شامل تھے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی اس کمیٹی میں شامل تھے۔ اس کمیٹی نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو خلیفہ نامزد کیا۔ آپ نے بارہ سال خلافت کی زمہ داریاں سرانجام دیں۔ آپ کے دور خلافت میں ایران اور شمالی افریقہ کا کافی علاقہ اسلامی سلطنت میں شامل ہوا۔
     
  13. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    حضرت علی رضي اللہ تعالی عنہ


    حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ کا شمار عشرہ مبشرہ میں ہوتا ہے۔ آپ حضور سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے داماد اور چچا زاد بھائی بھی ہیں۔

    نام و کنیت:

    آپ کا نام علی (رضی اللہ تعالی عنہ) لقب حیدر جبکہ کنیت ابو الحسن اور ابو تراب ہے۔ آپ کی کنیت ابو تراب حضور نبی کریم علیہ الصلوتہ والسلام نے فرمائی تھی اس ضمن میں روایات میں آتا ہے۔ کہ حضور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے بے حد محبت فرمایا کرتے تھے غزوہ عشیرہ کے سفر کے دوران ایک کھجور کے درخت کے نیچے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ محو خواب تھے اس ریگستانی سر زمین میں آپ کے جسم مبارک پر مٹی لگ گئی حضور نبی کریم علیہ الصلوتہ والسلام وہاں تشریف لاۓ اور آپ کو جگاتے ہوۓ فرمایا اے ابو تراب! اٹھ کھڑا ہو۔ پھر اس کے بعد فرمایا اے علی (رضی اللہ تعالی عنہ)! میں تجھے بتاؤں کہ لوگوں میں سب سے زیادہ بدبخت کون ہے؟ ارشاد فرمایا دو اشخاص۔ ایک وہ شخص جس نے حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کی کونچیں کاٹیں دوسراوہ شخص جو تیرے چہرہ اور داڑھی کے بالوں کو تیرے خون میں ڈبو دے۔ حضور علیہ الصلوتہ والسلام یہ فرماتے جاتے تھے اور اپنا دست مبارک حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے سر اور چہرہ اقدس پر پھیرتے جاتے تھے۔

    آپ کی کنیت ابو تراب کے بارے میں سہل بن سعد رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو اپنی کنیت ابو تراب بہت پسند تھی اور جب کوئی آپ کو اس نام سے پکارتا تھا تو آپ بہت خوش ہوتے تھے اور آپ کی اس کنیت کا سبب یہ تھا کہ آپ سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا سے کسی بات پر ناراض ہو کر مسجد میں آ کر لیٹ گۓ اور آپ کے بدن پاک پر کچھ مٹی لگ گئی حضور نبی کریم علیہ الصلوتہ والسلام آپ کو بلانے خود مسجد میں تشریف لاۓ آپ کے بدن پاک سے مٹی جھاڑتے ہوۓ حضور علیہ الصلوتہ والسلام فرمانے لگے اے ابو تراب! اٹھو، چنانچہ اسی دن سے آپ کی یہ کنیت مشہور ہو گئی۔

    سلسلہ نسب اور والدین:


    آپ کا سلسلہ نسب والد کی طرف سے یہ ہے کہ علی ابن ابی طالب بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی۔

    آپ کی والدہ ماجدہ کا نام فاطمہ بنت اسد بن ہاشم بن عبد مناف ہے۔

    فاطمہ بنت اسد پہلی ہاشمی خاتون ہيں جنہوں نے اسلام قبول کیا اور ہجرت فرمائی جناب ابو طالب کی چچا کی بیٹی تھیں اس مناسبت سے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نجیب الطرفین ہاشمی اور حضور سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے حقیقی چچا زاد بھائی تھے۔

    تبصرہ کے لیے یہاں‌کلک کریں۔
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 27, 2008
  14. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    ۔حضرت طلحہٰ بن عبید رضی اللہ عنہ

    کنیت ؛ ابو محمد قریشی

    نسب ؛ طلحہٰ بن عبیداللہ بن عثمان بن کعب بن مرہ۔

    ۔حضرت سعد بن ابی وقاص الزہری رضی اللہ عنہ ۔

    نسب ؛ سعد بن ابھی وقاص بن وہیب بن عبدالمناف بن زہرہ بن کلاب بن مرہ

    حضرت ابو عبیدہ ۔

    نسب :حضرت ابو عبیدہ بن عبداللہ بن جراح فہری قریشی ہیں

    لقب ؛ “امت کے امین“۔

    تبصرہ کے لیے یہاں‌کلک کریں ۔
     
  15. خاورچودھری

    خاورچودھری -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 2, 2008
    پیغامات:
    16
    قرآن پاک کے نسخوں کی شہادت
    زمین اور آسمان بھی پھٹتے ہوں گے مگر ہماری آنکھیں ایسا کچھ نہیں‌دیکھ پائی ہیں۔۔۔۔۔
    میرے آقا محمد عربی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات گرامی پر اُترنے والی کتاب پاک کو ظالموں‌نے دریوں‌میں لپیٹ کر جلا دیا ہے۔۔۔۔ یہ واقعہ کہیں اور نہیں‌اسلام کے نام پرحاصل کیے گئے ملک کے ایک علاقہ جنڈ کے تین دیہاتوں میں بہ یک وقت ہوا ہے۔۔۔۔ان دیہات کی آٹھ مساجد میں رات کے وقت میں‌گھس کر شر پسندوں‌نے یہ ناپاک جسارت کی۔۔۔۔ اس قدر ظلم اور ایسی گھناونی کارروائی ہمارے لیے دکھ اور اذیت کا باعث تو ہے ہی ساتھ ہی سخت پریشانیوں کا سبب بھی ہے۔۔۔۔ اب ہم اس بربریت کو برداشت نہ کرتے ہوئے نہ جانے کون کون سے حدیں پھلانگ جائیں‌گے ۔۔۔۔۔اگرچہ پولیس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرچکی ہے۔
    میں‌سمجھتا ہوں‌کوئی مسلمان ایسی گھٹیا حرکت نہیں‌کرسکتا۔۔۔۔۔۔
    دشمن ہیں‌جو ہمارا اتحاد پارہ پارہ کرنے پر تلے بیٹھے ہیں۔۔۔۔ اور ہم ۔۔۔۔ بے دست وپا۔۔۔۔بے فکر وہنر۔۔۔۔۔
    اے اللہ ہمارے حال پر رحم فرما۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  16. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    اسماء امہات المومنین​


    حضرت خدیجۃ بنت خویلد
    حضرت سودۃ بنت زمعۃ
    حضرت عائشہ بنت ابی بکر
    حضرت حفصہ بنت عمر
    حضرت زینب بنت خزیمۃ
    حضرت امً سلمۃ ھند بنت عتبۃ
    حضرت زینب بنت جحش
    حضرت جویریۃ بنت الحارث
    حضرت صفیۃ بنت حییی بنت اخطب
    حضرت ام حبیبۃ رملۃ بنت ابی سفیان
    حضرت ماریا بنت شمعون المفتریۃ
    حضرت میمونۃ بنت الحارث

    حضرت ماریا کے علاوہ تمام امہات کا تعلق عرب سے تھا ۔حضرت ماریا کا تعلق مصر سے تھا۔

    حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہ کی وفات کے دو سال کے بعد ، حضرت سودۃ‌رضی اللہ عنہ ، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح‌میں‌آئیں ۔حضرت سودۃ رضی اللہ عنہ کی عمر اس وقت اسی سال تھی ۔
    تمام امہات المومنین میں‌ سب سے کم عمر اور کنواری حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ تھیں
    ۔


    تبصرے کے لیے یہاں‌کلک کریں‌۔
     
  17. ام زینب

    ام زینب -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 19, 2008
    پیغامات:
    252
    وہ تین چیزیں جو کسی رحم مادر میں پیدا نہیں ہوئیں ہوں ؟

    1 ۔ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا دنبہ

    2 ۔قوم ثمود کی اونٹنی

    3 ۔ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا اژدہا
     
  18. طارق راحیل

    طارق راحیل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2009
    پیغامات:
    351
    چھپکلی پانی نہیں پیتی
    اگر کوئی اس کو پانی پلا بھی دے تو وہ مر جائے گی
     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    كوئى بتائےگا پراٹھے كو عربى ميں كيا كہتے ہیں؟
     
  20. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں