ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے کی بیوہ قتل

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏اپریل 30, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    لاہور میں امریکی سی آئی اے کے اہلکار ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے ایک پاکستانی شہری کی بیوہ اور ان کی والدہ کو ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے مقتولہ کے باپ پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے تاہم ابھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
    نامہ نگار عبادالحق کے مطابق پولیس نے زہرہ اور ان کے ماں نیبلہ کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے۔ مقتول فیضان کی بیوہ اپنی ماں کے ہمراہ کچھ عرصے قبل ہی نئے گھر میں منتقل ہوئی تھیں۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں زہرہ کا سات ماہ کا بچہ محفوظ رہا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متقولہ کا باپ شہزاد بٹ اس واقعہ کے بعد سے غائب ہے اور یہ شک ہے کہ شہزاد بٹ نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق شہزاد بٹ کا اپنی بیٹی اور بیوی سے جھگڑا چل رہا کیونکہ متقول فیضان کی ساس نبیلہ اپنی بیوہ بیٹی زہرہ کی دوسری شادی کرانا چاہتی تھی لیکن اس شادی پر فیصان کے سسر یعنی شہزاد بٹ کو اعتراض تھا۔

    پولیس کے مطابق ابھی مقدمہ درج نہیں ہوا اور جیسے ہی مقدمے کے اندراج کے لیے انہیں درخواست ملے گی اس وقت مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

    ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دونوں نوجوان فیضان اور فہیم کی بیوائیں ہلاک ہو چکی ہیں۔
    ‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے کی بیوہ قتل‬
     
  2. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    اللہ ہمارے حال پر رحم کرے۔آمین
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
    قصور :: آخر پاکستانی شہری نے ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں ہلاک کیوں ہوا ؟ اللہ ان کی مغفرت فرمائے ۔ آمین ۔
     
  4. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    [font="al_mushaf"]انا للہ و انا الیہ رٰجعون[/font]
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    سچ کیا جھوٹ کیا اللہ کے سوا کوئی نہیں‌جانتا
    اللہ تعالی ہم سب کے حال پر رحم کرے آمین
     
  6. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    یہ کیا ہورہا ہے، کچھ سمجھ میں‌نہیں‌آتا۔
    ایک طرف ریمنڈ ڈیوس سے ہوا قتل۔
    دونوں‌بیوائیں‌ہلاک۔
    دوسری طرف دیت کی رقم کا ڈرامہ۔
    تیسری طرف یہ معمہ۔
    وہاٹ ہیپنڈ آل دس۔؟
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 1, 2012
  7. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    پاکستان میں سچ کون بتاے گاسچ کیا اللہ کے سوا کوئی نہیں‌جانتا
    اللہ تعالی ہم سب کے حال پر رحم کرے آمین ۔
     
  8. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    جب نا انصافی ہو تو ایسے ہی ہوتا ہے ۔

    ریمنڈ ڈیوس نے دیت کی رقم دے کر قتل سے بری ہوا تھا ۔ پر یہ قانون اتنا آسان نہیں جتنا ہم سمجھتے ہیں ۔ بھولے بھالے لوگوں کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے کہ وہ دیت کی رقم لے کر آزاد کیا گیا ۔ چارج شیٹ اتنی چھوٹی نہیں ۔ اشخاص کو دیت دی تو وہ ان کی تکلیف کا مداوا ۔ اور جو ریاست کے خلاف جرم اس کا کیا ؟

    خیر کہاں لے کر جا رہا ہوں موضوع کو َ،،،
     
  9. mujeeb_86

    mujeeb_86 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 27, 2011
    پیغامات:
    198
    انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔۔۔۔ویسے بھی پاکستان کا کلچر ایسا ھے--- دوسری شادی عذاب بنا دی جاتی ھے عورت کے لیے۔۔۔۔۔اللہ کا لکھا غالب آتا ھے ۔۔اللہ تعا لی سب کے حال پہ رحم فرما ئے-آمین
     
  10. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
     
  11. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    نہ تو رقم دیت کی رقم کا کوئی ٹھوس ثبوت ملا اور نہ ہی رقم دینے والی ٹیم کا کہ وہ کہاں گئی، اڑتی خبریں آتی رہیں کہ فلاں جگہ عیش سے زندگی گزار رہے ہیں میڈیا ان تک پہنچ ہی نہیں پائی۔

    پہلے والی کو زیر دے کر بیان ریکارڈ کروایا گیا، اب یہ ماں‌ اور بیٹی کا قتل زمہ داری باپ پر ڈال دی۔ اس کے بعد باقی جو لڑکے والے ہیں وہ بچے تو ان کی خبر بھی اسی طرح موصول ہو گی۔ اور یہ فائل بند۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 2, 2012
  12. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ظاہری طور پر تو فائل بند ہو چکی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس کیس کے مابعد اثرات اگر پاکستان کو نہ لے ڈوبے تو کم از کم حکمرانوں کو ضرور لے ڈوبیں گے۔ ابھی تو ابتداء ہے۔ ۔ ۔ ۔
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہمارے ہاں غريب اور عورتیں دن رات مرتے ہيں اس سے كسى چيز كو كوئى فرق نہيں پڑتا ۔۔۔ نہ پڑے گا ۔۔۔
     
  14. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    فائل ریمنڈ ڈیوس والے اشو پر بند ہو گی، پاکستان کی فائل بند نہیں ہونی۔

    حکمرانوں کا پیسہ تو بیرون ممالک میں ھے وہ کسی بھی طرح پاکستان چھوڑ کر چلے جائیں گے جب وہ اس پر کوئی مشکل دیکھیں گے جس سے نپٹا نہیں جا سکتا ورنہ وہیں رہیں گے۔ نقصان غریب عوام کو ہو گا اور ہر مرتبہ ہوتا ھے، جن کا پہیہ چل رہا ہوتا ھے وہ بھی معمول کے مطابق زندگی گزارتے ہیں۔

    والسلام
     
  15. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    اس واقعہ میں ضرور اس رقم کا بھی تعلق ھو گا جو لواحقین کو ادا کی گئی۔
    اللہ ھی سب کچھ جانتا ھے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں