میری بات سنو ۔ ۔ ۔

الطائر نے 'شعری مجلس' میں ‏مئی 9, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. الطائر

    الطائر رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 27, 2012
    پیغامات:
    273
    شیرل بینارڈ، مجلس کی ایک بہن، عافیہ صدیقی، کشمیر، فلسطین، شیشان، افغانستان، وزیرستان، قبائلی علاقہ جات اور امت مسلمہ کے تمام مجاہد بھائی، بہنوں اور ماؤں کے نام ​



    میں اس گھر کی رہنے والی اک البیلی لڑکی ہوں
    تم چڑیوں کا جھرمٹ ہو میں اک اکیلی لڑکی ہوں
    مانا میں تم تو ہی تو نہیں ہوں پھر بھی سہیلی لڑکی ہوں
    تم اُڑتی خوشبوئیں ہو میں پھول چنبیلی لڑکی ہوں
    پیڑ سے نیچے اُترو، آؤ سجنی کے حالات سنو
    چڑیو میری بات سنو ۔ ۔ ۔

    جس آنگن میں چوں چوں کرتا غول تمہارا اترا ہے
    اس آنگن میں کھیلی ہوں میں بچپن میرا گزرا ہے
    اس آنگن میں پھول کھلے ہیں ڈال پہ اب تک جھولا ہے
    یہ آنگن اک گڑیا گھڑ ہے کھیل تماشا میلا ہے
    اس میلے میں گم سم بیٹھی گڑیا کے جذبات سنو
    چڑیو میری بات سنو ۔ ۔ ۔

    جی کرتا ہے پر لگ جائیں اور پھر سے اڑ جاؤں میں
    ٹہنی ٹہنی ڈالی ڈالی اپنے گیت سناؤں میں
    چوں چوں کر کے شور مچاؤں دل کی بات بتاؤں میں
    کوئی مجھ کو دیکھ نہ پائے آنگن آنگن جاؤں میں
    تم میری بے چین ادا ہو، تم میری ہم ذات سنو
    چڑیو میری بات سنو ۔ ۔ ۔

    پچھلے برس جب موسم بدلا، رُت کجرائی، پھول کھلے
    تم نے پیڑ پہ جھولا ڈالا، چوں چوں کی اور ہونٹ ہلے
    مجھ کو لگا کچھ بھیگے بادل برکھا رُت سے آن ملے
    چمپا بیل نے کروٹ لی اور صحن میں کتنے پھول کھلے
    بھول گئے سب اگلے موسم ، بھول گئی برسات سنو
    چڑیو میری بات سنو ۔ ۔ ۔

    اونچی اونچی دیوراوں میں دل میرا گھبراتا ہے
    اُڑتا بادل اُڑ کر جانے کس کی پیاس بجھاتا ہے
    میرے من کا تپتا صحرا تکتا ہی رہ جاتا ہے
    کوئل کوکنے لگتی ہے اک ساون شور مچاتا ہے
    کیسے اندھے ہو جاتے ہیں ، پگلی کے جذبات سنو
    چڑیو میری بات سنو ۔ ۔ ۔

    کل میں نے آکاش پہ کوئی کُونج بچھڑتے دیکھی ہے
    ایک تمنا گھائل ہو کر نیچے گرتی ہوئی دیکھی ہے
    ٹوٹے پروں سے کوشش کر کے کوئل اُڑتی دیکھی ہے
    پتھر لگتے دیکھا ہےاک چڑیا مرتی دیکھی ہے
    میں نے کلیجہ تھام لیا تھا تم بھی یہ صدمات سنو
    چڑیو میری بات سنو ۔ ۔ ۔
    پاکیزہ بیگ
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 9, 2012
  2. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    اچھی نصیحت ہے۔
     
  3. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    اک لہلہاتی شاخ کو سمجھا تھا میں زندگی
    پتا جو گرا دے گیا درس فنا مجھے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں