عالمگیر تحریک قرآن (نومبر 1932) ایک اقتباس

ابوعکاشہ نے 'معلومات عامہ' میں ‏اگست 12, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    عالمگیر تحریک قرآن
    "عالمگیر تحریک قرآن" کی ابتداء کرنے والے مولانا مودودی رحمہ اللہ تھے ـجو کہ جماعت اسلامی کے بانی ہیں ـ انہوں نے مجلہ کا آغاذ حیدرآباد دکن ہندوستان سے کیا ـ اس کے پہلے صفحہ سے ایک اقتباس ـ
    یکم نومبر 1932
    مدیررسالہ : ابوالاعلی المودودی ،،حیدرآباددکن (ہندوستان)،،،تحریک قرآن اکیڈمی ،،،مطبوعہ اعظم اسٹیم پریس
    دنیائے قرآن
    امیر ابن سعود نے اس سال حج کے موقع پر جو خطبہ دیا اس میں ایک جگہ پر کہا:"میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں بلکل مفلس ہوں میرے پاس کوئی دولت نہیں ـ تلوار اور قرآن کے سوا میں کسی چیز کا مالک نہیں ـنمازی مصطفی کمال پاشا کا شہر سمرنا میں داخلہ بھی اسی ہیئت سے ہوا تھا کہ ایک ہاتھ میں قرآن مجید تھا اوردوسرے ہاتھ میں تلوار تھی "اسی کو ایک ہندوستان کے ایک مشہورشاعر نے یوں کہا ہے
    تیع و قرآن
    آن مسلمانان که میری کرده اند
    در شهنشاهی فقیری کرده اند
    حکمرانی بود و سامانی نداشت
    دست او جز تیغ و قرآنی نداشت(اقبال)

    * ملک عبدالعزیز بن آل سعود رحمہ اللہ کا جو قول نقل کیا گیا ہے ـ وہ مجھے نہیں ملا ـان کی جو باتیں سیرت کی کتابوں میں منقول پڑھنے میں آئی ہیں ـ ان میں قرآن کے ساتھ نبی ﷺ کے فرمان سنت کے احیاء کا ذکرملتا ہے ـ ملک عبدالعزیز نے مکہ شہر بغیرکسی جنگ کے حاصل کیا تھا ـ امیر شہر طائف میں شکست کے بعد شہر چھوڑ کر جدہ چلے گئے تھے ـ یہ قول ثابت ہی نہیں ـ واللہ علم ـ مصطفی کمال اتا ترک موجود ہ ترقی یافتہ ترکی کے بانی سمجھے جاتے ہیں ـ لیکن اسلام پسندوں کے نزدیک مصطفی کمال اتاترک سامراجی قوتوں کے ایجنٹ اور سیکولر ذہنیت کے حامل شخص تھے ـ پھر دونوں شخصیات کو اپنی تحریک میں شامل کرکے قرآن وتلوار کے سائے میں کیوں جمع کیا گیا ؟ جبکہ دونوں کا منہج مختلف تھا ؟ ـ اس کا جواب بہت آسان ہے ـاس کا مقصد تحریک قرآن کی روح یعنی حاکمیت کو قوت فراہم کرنا تھی ـ جو کہ یقننا حاصل ہوئی ـ اسی مقصد کو سمجھنے کے لئے مجلہ میں دو مضامین "حکومت الہی " اور "عبادت الہی" بھی شامل کیے گئے تھے ـ "تحریک قرآن "کی ابتداء تو قرون اولی میں شروع ہوچکی تھی ، لیکن اتنی عالمگیر شہر ت حاصل نا کرسکی جتنی "عالمگیر تحریک قرآن "کے حصہ میں آئی ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں