رسولوں کے درميان تفریق كرنا اور ان میں افضل کون؟

بابر تنویر نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏مارچ 28, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    س 6: اللہ کے رسولوں کے درميان تفریق کے بارے میں دریافت کیا گیا، اور ان میں مقام کے اعتبار سے افضل کون ہے؟

    ج 6: جس کی بھی رسالت قرآن اور سنت صحیح سے ثابت ہے اس کی رسالت پر ایمان لانا واجب ہے اور جو بعض پر ایمان لایا اور بعض کی تکفیر کی تو وہ خود کافر ہے؛ الله تعالى كے فرمان كی وجہ سے: [​IMG][​IMG] [​IMG]ﺭﺳﻮﻝ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻻﯾﺎ ﺍﺱ ﭼﯿﺰ ﭘﺮ ﺟﻮ ﺍﺱ ﻛﯽ ﻃﺮﻑ ﺍللہ ﺗﻌﺎلی ﻛﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺍﺗﺮﯼ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﻣﻦ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻻﺋﮯ، ﯾﮧ ﺳﺐ ﺍللہ ﺗﻌﺎلی ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻛﮯ ﻓﺮﺷﺘﻮﮞ ﭘﺮ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻛﯽ ﻛﺘﺎﺑﻮﮞ ﭘﺮ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻛﮯ ﺭﺳﻮﻟﻮﮞ ﭘﺮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻻﺋﮯ، ﺍﺱ ﻛﮯ ﺭﺳﻮﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﻛﺴﯽ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ ﺗﻔﺮﯾﻖ ﻧﮩﯿﮟ ﻛﺮﺗﮯ،[​IMG]
    ( جلد کا نمبر 3، صفحہ 261)
    ، سورۂ بقرۃ، الله تعالى كا فرمان: [​IMG][​IMG] [​IMG]ﺟﻮلوﮒ ﺍللہ ﻛﮯ ﺳﺎتھ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻛﮯ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮﻭﮞ ﻛﮯ ﺳﺎتھ ﻛﻔﺮ ﻛﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﻟﻮﮒ ﯾﮧ ﭼﺎﮨﺘﮯﮨﯿﮟ ﻛﮧ ﺍللہﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻛﮯ ﺭﺳﻮﻟﻮﮞ ﻛﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﻓﺮﻕ ﺭﻛﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﻟﻮﮒ ﻛﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻛﮧ ﺑﻌﺾﻧﺒﯿﻮﮞ ﭘﺮ ﺗﻮ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﻌﺾ ﭘﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻛﮧ ﺍﺱ ﻛﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻛﮯﺑﯿﻦ ﺑﯿﻦ ﻛﻮﺋﯽ ﺭﺍﮦ ﻧکاﻟﯿﮟ ۔(150)ﯾﻘﯿﻦ ﻣﺎﻧﻮ ﻛﮧ ﯾﮧ ﺳﺐ ﻟﻮﮒ ﺍﺻﻠﯽ کاﻓﺮ ﮨﯿﮟ، ﺍﻭﺭ کاﻓﺮﻭﮞ ﻛﮯ ﻟﺌﮯ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﮨﺎﻧﺖ ﺁﻣﯿﺰ ﺳﺰﺍ ﺗﯿﺎﺭ ﻛﺮ ﺭﻛﮭﯽ ﮨﮯ۔(151)ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﻟﻮﮒ ﺍللہ ﭘﺮ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻛﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻻﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﻛﺴﯽﻣﯿﮟ ﻓﺮﻕ ﻧﮩﯿﮟ ﻛﺮﺗﮯ، ﯾﮧ ﮨﯿﮟ ﺟﻨﮩﯿﮟ ﺍللہ ﺍﻥ ﻛﻮﭘﻮﺭﺍ ﺛﻮﺍﺏ ﺩﮮ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺍللہ ﺑﮍﯼ ﻣﻐﻔﺮﺕ ﻭﺍﻻ ﺑﮍﯼ ﺭﺣﻤﺖ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ ۔[​IMG]
    اور جہاں تک رسولوں کے درميان مکانت، منزلت اور فضیلت و درجہ میں تفاوت ہے تو یہ صحیح ہے نص شرعی اس بارے میں وارد ہوئی ہے،
    الله تعالى نے فرمايا ہے: [​IMG][​IMG] [​IMG]ﯾﮧﺭﺳﻮﻝ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺑﻌﺾ ﻛﻮ ﺑﻌﺾ ﭘﺮ ﻓﻀﯿﻠﺖ ﺩﯼ ﮨﮯ، ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺑﻌﺾ ﻭﮦ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﺳﮯ ﺍللہﺗﻌلی نے بات چیت کی ہے اور بعض کے درجے بلند کئے ہیں[​IMG] آيت۔ اور ان میں افضل اولو العزم ہیں، اور وہ نوح وإبراهيم وموسى وعيسى ومحمد عليهم الصلاة والسلام اور ان پانج میں افضل دو خلیل ہیں: ابراہیم اور محمد كى خلت میں خصوصیت کی وجہ سے- اور وہ كمال محبت- عليهم الصلاة والسلام، اور رسولوں میں سب سے افضل خاتم النبیین محمد علیھم الصلاۃ والسلام ہیں، حديث کی روايت سے:[​IMG]روزِ قیامت اولادِ آدم کاسردار میں ہوں گا اور میں وہ پہلا شخص ہوں گا جس کی قبر شق ہوگی اور سب سے پہلے شفاعت کرنے والا میں ہوں گا اور سب سے پہلے جس کی شفاعت قبول ہوگی وہ میں ہى ہوں گا۔[​IMG] اسے روايت كيا ہے مسلم نے ا پنی صحيح ميں اور ابو داود نے ا پنی سنن ميں، اور حديث:[​IMG]
    ( جلد کا نمبر 3، صفحہ 262)
    میں تمام رسولوں کا قائد ہوں اور فخر نہیں، اور میں آخری نبی ہوں اور فخر نہیں ۔۔۔۔[​IMG]حديث اسے روايت كيا ہے دارمی نے ا پنی سنن ميں،
    اور حديث:[​IMG]روز قیامت انبیاء میں سے سب سے زیادہ تابع میرے ہوں گے اور میں ہى سب سے جنت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔[​IMG] اسے روايت كيا ہے مسلم نے اپنی صحيح ميں، اور اس حدیث کی خصوصیت شفاعت عظمی اور اس پر تمام انبیاء کی جانب سے معذرت کے بعد، اس دل دوز موقف سے لوگوں کو بچانے اور ان کی شفاعت کرنے[​IMG]
    اور اس کے علاوہ دیگر احادیث جو آپ کی فضیلت میں وارد ہوئی ہیں، اور اس پر امت کا اجماع بھی ہے، البتہ ایک مسلمان کو چاہئے کہ وہ انبیاء کے ساتھـ ادب سے پیش آئے ان کے درميان فضیلت کے معاملے میں نہ پڑے سوائے تعلیم اور ارشاد اور اسی قسم کے موقع پر، اس بات کے اندیشے کے پیش نظر کہ وہ جدل اور فخر کے معرکے میں نہ کود پڑے، اور یہ بعض کی نقائص کا ذریعہ نہ بن جائے،
    اور روايت كیا بخاری اور مسلم نے ابو ہریرہ سے بے شک اس نے کہا:[​IMG]ایک مسلمان اور یہودی نے ایک دوسرے کو گالی دی، یہودی نے قسم كھاتے ہوئے کہا: اس ذات کی قسم جس نے سب جہانوں کے مقابلے میں موسی کو اختيار کیا، پس مسلمان نے اپنا ہاتھـ اٹھايا اور یہودی کے چہرے پر تھپڑ مارا، اوراس نے کہا: اے خبیث موسى كو محمد صلى الله عليه وسلم پر فضیلت دیتا ہے، پس یہودی نبی صلى الله عليه وسلم کے پاس آيا اور مسلمان کی شکایت كى، تب رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: مجھے انبیاء پر فضیلت نہ دیا کرو۔۔۔۔۔۔
    ( جلد کا نمبر 3، صفحہ 263)
    حديث،
    پس اس قسم کی حالت میں آپ نے اپنے اور انبیاء کے درميان فضیلت کے معاملے میں داخل ہونے سے منع فرمایا؛ اس اندیشے کے پیش نظر کہ اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا، اگرچہ بعض کی بعض پر فضیلت قرآن اور سنت سے ثابت ہے، اور اس بات كا تعيين ہے کہ نص صریح کی رو سے ان میں افضل کون ہے۔
    وبالله التوفيق۔
    وصلى الله على نبينا محمد، وآله وصحبه وسلَّم۔

    علمی تحقیقات اور فتاوی جات کی دائمی کمیٹی
     
    Last edited: ‏مارچ 28, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    بارک اللہ فیک..

    Sent from my ALE-L21 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں