ٖپیٹ کی اضافی چربی سے کیسے پائیں چھٹکارہ

حکیم ضیاء الرحمن سندھو نے 'صحت و طب' میں ‏اپریل 25, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حکیم ضیاء الرحمن سندھو

    حکیم ضیاء الرحمن سندھو محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 17, 2013
    پیغامات:
    255
    السلام علیکم
    مصروف ترین اس زمانے میں جسم کو فٹ رکھنا بھی جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے۔آج کل مرد و خواتین پیٹ کی اضافی چربی سے بہت ہی پریشان ہیں ۔ پیٹ اور پیٹھ کے اطراف اضافی چربی سے جسم کا شیپ بگڑنے لگتا ہے۔ زیادہ توند نکلنے کو خرابی صحت کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔ اس سے کئی طبی مسائل جنم لیتے ہیں۔ پیٹ کی اضافی چربی جیسے مسائل سے ہر کوئی پریشان دکھائی دے رہا ہے۔ وہ،اس مسئلہ سے چھٹکارہ پانے کیلئے تگ و دو کرتے رہتا ہے ۔ پیٹ کی فاضل چربی گھٹانے کیلئے ورزش کے ساتھ ساتھ غذا پر بھی بھر پور توجہ دینی چاہئے۔ ماہرین صحت کا ماننا ہیکہ روزانہ کم از کم ایک موسمی پھل ضرور کھانا چاہئے اس سے جسم میں موجود فاضل مادوں اور چربی سے پیچھا چھڑایا جاسکتا ہے ۔ موسم سرما کے لحاظ سے سیب،جام،سنگترہ ،کھاتے رہنا چاہئے اس موسم میں پالک اور دیگر مفید سبزیوں کے استعمال سے بھی پیٹ کی اضافی چربی کی شکایت کافور ہوسکتی ہے۔ گرین ٹی بھی اضافی چربی اور وزن کم کرتی ہے مگر اس کا بے دریغ استعمال اچھانہیں ہے ۔ گرین ٹی کوچربی کی شکایت سے چھٹکارہ پانے کا مفید مشروبات بتایا جارہا ہے اس سے جسم کے فاضل مادوں اور زہریلی کثافتوں سے لڑنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے روغن بادام اور زیتون کے استعمال سے پیٹ کی چربی کو گلا یا جاسکتا ہے۔ ان کے استعمال سے جسم میں اچھے کولیسٹرال کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے ۔ مچھلی اور خشک میووں کا استعمال بھی اضافی چربی کو ختم کرنے میں مددیتا ہے کیونکہ ان میں اومیگا 3 فیاٹی ایسڈ پایا جاتا ہے ۔ لہسن،ہلدی ،دارچینی اور مرچ بھی اضافی چربی کی شکایت کو کم سے کم کرتے ہیں۔ پانی کو عالمی مشروب کہا جاتا ہے اس کا کثرت سے استعمال کرنا ضروری ہے ۔ پانی کے ذریعہ جسم میں موجود زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں اس لئے کھاناکھانے سے 20 منٹ قبل پانی پینا چاہئے اور نہار پیٹ بھی پانی پینے کی عادت ڈالنی چاہئے ۔ ہمیشہ ریشہ دار اناج استعمال کرنا چاہئے اس سے بھوک کم لگتی ہے اس کے علاوہ ان میں وٹان بی بھی پائے جاتے ہیں جو اضافی مادوں کو بڑھنے نہیں دیتے ۔ صبح میں روزانہ 20 تا 30 منٹ کیلئے چہل قدمی یا ورزش کریں اس سے فاضل چربی جمع نہیں ہوتی ۔

    ہمارہ آزمودہ نسخہ جس سے چربی بھی کم ہو گی اور وزن بھی نسخہ یہ ہے
    تخم حنظل 100 گرام
    تخم اسپند 200 گرام
    ایلوا 100 گرام
    ان ادویہ کا سفوف بنا کر 500 ملی گرام کے کیپسول بھر لیں
    صبح اور شام کھانے کے بعد ایک ایک کیپسول تازہ پانی سے کھائیں انشاءاللہ 15 دن میں چربی کم ہوجائے گی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 1
  2. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    جزاک اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا ۔
    حکیم صاحب ۔
     
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں