مسجد الحرام لائبریری

ابوعکاشہ نے 'مطالعہ' میں ‏اکتوبر، 31, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    یکم جون دو ہزار تیرہ 1/06/2013 ، 22/07/1434 ھجری کو مکہ مکرمہ صوبہ کے گورنر امیر خالد بن فيصل بن عبدالعزيز آل سعود نے رئیس حرم مکی و مدنی شیخ عبدالرحمن السدیس کے مشورے سے قائم کی گئی مسجد حرام لائبریری کا افتتاح کیا. یہ لائبریری زیادہ بڑی نہیں مگر زایرین مسجد حرام کے لیے بہت سی، بلکہ سینکڑوں کتابیں، وہ نادر مخطوطات موجود ہیں. عربی کے علاوہ، انگلش، اردو، ترکی فارسی، فرنچ زبانوں میں ترجمہ و تفسیر، حدیث، توحید، عقیدہ، فقہ وغیرہ ہر بھی کئی کتابیں رکھی گئی ہیں مجمع الملک فہد مدینہ نبویہ کا طبع شدہ قرآن کا ترجمہ کئی عجمی زبانوں میں موجود ہے.
    اس مکتبہ کا سب سے زیادہ فائدہ مہد، جامعہ حرم کے طلبہ کو ہوا ہے . کیونکہ حرم کے قریب کوئی لائبریری موجود نہیں تھی. جمعرات و جمعہ عصر نماز کے بعد سے عشاء تک عورتوں کے لیے مختص ہے. دوسرے فلور پر ہونے کی وجہ سے بہت پرسکون جگہ ہے.. حج و عمرہ کرنے والے حضرات و خواتین اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں. اور اگر تصاویر لیں تو اس تھریڈ میں ضرور شیئر کریں..

    ایک پیشگی تصویر ہماری طرف سے.

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں