اپنی حاجات کو کامیابی سے پورا کرنے کیلیے انہیں مخفی رکھا کرو

اہل الحدیث نے 'حدیث - شریعت کا دوسرا اہم ستون' میں ‏ستمبر 23, 2020 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    - اپنی حاجات کو کامیابی سے پورا کرنے کیلیے انہیں مخفی رکھا کرو ...

    سيدنا ابو هريرة رضي الله عنه فرماتے ہیں کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :

    ❍ ”استعينُوا على إنْجَاحِ الحَوَائِجِ بالكتمَانِ ، فإنَّ كلَّ ذِي نِعْمَةٍ مَحْسُودٌ.“

    "مخفی انداز میں اپنی ضرورتیں پوری کیا کرو، کیونکہ ہر خوشحال آدمی پر حسد کیا جاتا ہے۔"

    - (سلسلة الأحاديث الصحيحة : 1453)

    تشريح: بسا اوقات بندہ کسی کام کی ابتداء کرتا ہے جو کہ اس پر کامیابی کے دروازے کھولنے والا ہوتا ہے لیکن ابھی وہ اپنے کام کی ابتداء میں ہوتا ہے کہ اس کا ڈِھنڈورا پیٹنا شروع کر دیتا ہے۔

    اس میں کامیابی چونکہ یقینی ہوتی ہے اس لیے اس کے سینے میں خوشحالی کی آرزوؤں کا سمندر موجزن ہوجاتا ہے مگر شہرت کی بنا پر اس کا کام کسی حاسد کی نظر ہو جاتا ہے جو اسکے راستے میں روڑے اٹکا دیتا ہے یا ویسے ہی اس کی نظر بد اس کے خوشحالی کے سفر کو سَبوتاژ کر دیتی ہے اور وقت سے پہلے شور مچانے کی وجہ سے اس کی امیدوں کا محل زمین بوس ہو جاتا ہے اس لیے کام کے پورا ہونے سے پہلے مکمل رازداری برتنی چاہیے۔

    - (الصحیحہ : 163/1، مکتبہ قدوسیہ)
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں