فائر فوکس--- ایک بے مثال ویب براؤزر

علمدار نے 'اردو آئی ٹی ٹِپس اینڈ ٹیوٹوریلز' میں ‏نومبر 10, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    [​IMG]

    انٹرنیٹ کی دنیا میں براؤزنگ سب سے اہم کام ہے- دن بھر انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے ہمارا تقریباّ سارا انحصار ایک ویب براؤزر پر ہی ہوتا ہے- اس وقت کئی ویب براؤزر مفت دستیاب ہیں- ونڈوز کا ڈیفالٹ براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر ونڈوز میں پہلے سے موجود ہوتا ہے جبکہ دیگر براؤزرز الگ سے انسٹال کرنے پڑتے ہیں- اسی طرح لینکس میں فائرفوکس بطور ڈیفالٹ براؤزر موجود ہوتا ہے- دیگر معروف ویب براؤزرز میں اوپرا، گوگل کروم، سفاری وغیرہ شامل ہیں-
    ہو سکتا ہے آپ دوستوں میں سے کچھ پہلے ہی سے فائر فوکس استعمال کر رہے ہوں- اس براؤزرز کے عادی لوگوں کے لیے کسی اور براؤزر کو استعمال کرنا کسی عذاب سے کم نہیں لگتا- وجہ اس کی بے مثال کارکردگی ہے- بلکہ ہمیں تو کسی کو انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتے دیکھ کر ترس آتا ہے کہ یہ کتنی بڑی نعمت سے محروم ہے- یہ تھریڈ ہم اسی لیے بنا رہے ہیں کہ آپ کو فائر فوکس کی خوبیوں سے آگاہ کیا جا سکے- تاکہ آپ انٹرنیٹ کی دنیا میں زیادہ اچھے اور محفوظ طریقے سے گھوم سکیں-
    بلکہ میں تو سمجھتا ہوں فائر فوکس جیسا براؤزر استعمال کرتے ہوئے آپ کی ونڈوز بھی محفوظ ہے- میرے پاس فائر فوکس اور ایک اینٹی وائرس انسٹال ہے- سال بھر پہلے کبھی ونڈوز انسٹال کی تھی- سارا دن انٹرنیٹ استعمال میں رہتا ہے پر مجال ہے جو کبھی کسی ایرر کی شکل دیکھی ہو-
    تو آئیے اس کام کا آغاز کرتے ہیں- سب سے پہلے تو آپ ذیل میں دیے گئے لنک سے فائر فوکس ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں:
    http://www.mozilla.com/en-US/firefox

    فائر فوکس کے ورژن 3 کو ریلیز کے دن ہی 8,002,530 لوگوں نے ڈاؤن لوڈ کیا تھا جو اس کا ایک ریکارڈ ہے- اپنی ریلیز کے پہلے چوبیس گھنٹوں میں ہی کسی سافٹ ویئر کو اتنی بڑی تعداد میں ڈاون لوڈ نہیں کیا گیا- اس کے علاوہ کمپیوٹر کی دنیا میں اس براؤزر کو استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے- یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ فائر فوکس اس وقت نمبر ون ویب براؤزر ہے-

    جو دوست فائرفوکس استعمال نہیں‌ کر رہے یہ تھریڈ خاص کر ان کے لیے ہے پر ان شا اللہ جو استعمال کر رہے ہیں ان کے لیے بھی مفید ثابت ہو گا- بس آزمائش شرط- جلدی سے فائر فوکس انسٹال کریں تاکہ ہم اس سلسلے کو آگے بڑھائیں-
    خاص کر دانیال بھائی لائن میں‌ لگ جائیں ذرا!!
     
  2. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    میں نے ابھی تک آتشی لومڑی ( اگر ابن صفی کو FireFox کا ترجمہ کرنے کہا جائے تو وہ ایسا ہی ضرور لکھتے) کا تجربہ نہیں کیا۔پہلے گھر پر چیک کروں گا ، اس کے بعد ہی آفس میں انسٹال کرنے کی ہمت کروں گا۔ :00002:
     
  3. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    باذوق بھائی! آپ کو اس کے مزید فیچرز سے آگاہ کیے دیتے ہیں- آپ نے آفس کا نام لیا تو اسی پر ایک ایکسٹینشن حاضر ہے:

    Google Browser Sync
    اگر آپ دو جگہ کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں اور دونوں جگہ فائرفوکس کی سیٹنگ بالکل ایک جیسی رکھنا چاہتے ہیں تو گوگل براؤزر سائنک ایکسٹینشن استعمال کیجیے- ایک جگہ کمپیوٹر پر آپ نے فائر فوکس کی جو سیٹنگز کر رکھی ہوں گی دوسری جگہ اسے استعمال کریں گے تو بالکل وہی سیٹنگز آپ کو ملیں‌ گی- بس دونوں جگہ یہ ایکسٹینشن انسٹال ہونا چاہئے- بکس مارکس ہوں یا جو کچھ بھی، ملے گا سب کچھ ایک جیسا!
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 10, 2008
  4. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    لیکن یہ سب شائد اسی صورت ممکن ہوگا جب دونوں جگہوں پر گوگل اکاؤنٹ میں ایک ہی یوزر آئی-ڈی سے لاگ ان ہوا جائے۔
     
  5. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    فائر فوکس کے بے شمار پلگ انز ایڈون اور ایکسٹینشن کے نام سے بالکل مفت دستیاب ہیں- جو کہ یہاں دستیاب ہیں:
    https://addons.mozilla.org/en-US/firefox/

    یہ چند کے بی کا سائز رکھنے والے ایکسٹینشن کارکردگی میں بہت اعلیٰ ہوتے ہیں- ان سے فائر فوکس کو چار چاند لگائے جا سکتے ہیں- یہاں ہم اچھے اچھے اور فائدہ مند ایکسٹینشنز کے بارے میں آپ کو بتائیں گے- آپ نے بتائے ہوئے لنک پر جانا ہے اور ایکسٹینشن کو فائر فوکس میں ایڈ کر لینا ہے-

    فائر فوکس استعمال کرنے والوں کو میں سب سے پہلے جس ایکسٹینشن کو استعمال کرنے کا مشورہ دوں گا وہ ہے:
    Adblock Plus
    فائر فوکس کو انسٹال کرنے کے بعد یہ ایکسٹینشن میں بے حد ضروری سمجھتا ہوں-اس ایکسٹینشن کو انسٹال کر لینے سے ویب سائٹس پر موجود فالتو قسم کے اشتہارت سے جان چھوٹ جاتی ہے- یہ ایکسٹینشن انسٹال کر کے جب فائر فوکس کو ری اسٹارٹ کریں تو ایک سبسکپریشن کا باکس اوپن ہوتا ہے اس میں سبسکپریشن کر لینے ہی سے سمجھیں کافی سارے اشتہارات سے آپ کی جان چھوٹ گئی- باقی بھی آپ جس اشتہار کو بلاک کرنا چاہیں اس پر رائٹ کلک کر کے بلاک کر دیں- بینڈوڈتھ کی بھی بچت اور انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں بھی اضافہ- ویب سائٹ لیٹ کھلنے کی وجہ اس پر لگے اشتہارات ہی ہوتے ہیں- جب فالتو اشتہارات نہیں کھلیں گے تو ویب سائٹ بہت تیزی سے لوڈ ہو گی- لیکن جن ویب سائٹ پر آپ چاہتے ہیں کہ اس پر ایڈ بلاک کچھ بلاک نہ کرے تو اس کے آئی کن پر کلک کر کے صرف اس ویب سائٹ کے لیے ڈس ایبل کر دیجیے-
    https://addons.mozilla.org/en-US/firefox/addon/1865

    [​IMG]

    اس ایکسٹینشن کو انسٹال کرنے کے بعد کوئی ویب سائٹ جس پر بہت سارے اشتہارات ہوں، فائر فوکس میں کھولیں، اس کے بعد وہی ویب سائٹ آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کھولیں اور فرق خود دیکھ لیں-
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    مزید یہ کہ انٹرنیٹ اکسپلورر کے Favorites میں سینکڑوں کی تعداد میں میرے جو بک مارکس موجود ہیں (جن کے نام زیادہ تر اردو میں محفوظ ہیں) ، کیا ان تمام بک مارکس کو FireFox میں منتقل کیا جا سکتا ہے؟
    یہ اس لیے پوچھا ہے کہ انٹرنیٹ اکسپلورر سے میں نے Favorites اکسپورٹ کر کے دیکھے ، مگر اردو نام ???? کی شکل میں بدل جاتے ہیں :00002:
     
  7. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    جی ہاں- لیکن ابھی اس کی ویب سائٹ یہ پتا چلا ہے :
    Google Browser Sync is no longer
    available for download.

    :00002:
    خیر اس کا کوئی متبادل دیکھتے ہیں- فی الحال آپ دوسرے ایکسٹینشنز دیکھیے-
     
  8. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    اس وقت میں فائر فاکس ہی استعمال کر رہا ہوں علمدار بھائی

    اب اپ یہ بتا دیں کہ اس کا فانٹ کیسے بڑا کیا جائے کیونکہ جو میں لکھ رہا ہوں وہ کافی چھوٹا ہے، اور باریک بھی ہے، باقی سب ماشااللہ اچھا ہے :)
     
  9. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    میرے پاس بھی فائر فوکس میں بک مارکس اردو میں ہیں لیکن وہ ڈائریکٹ میں نے فائر فوکس میں ہی بک مارک کیے تھے شاید اس لیے بالکل صحیح اردو میں آرہے ہیں- خیر فائر فوکس میں Bookmarks کے مینو میں سے Organize Bookmarks پر کلک کریں اور پھر Import and Backup کے آپشن میں سے انٹرنیٹ ایکسپلورر سے بک مارکس امپورٹ کر کے دیکھیں کہ کیا نتیجہ آتا ہے-
     
  10. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    Ctrl کا بٹن دبا کر رکھتے ہوئے پلس کا بٹن دبائیں تو فونٹ بڑا ہوتا ہے- اسی طرح مائنس کا بٹن دبائیں گے تو فونٹ چھوٹا ہو گا جبکہ Ctrl+0 یعنی کنٹرول اور زیرو پریس کرنے سے فونٹ ڈیفالٹ حالت میں یعنی نارمل ہو جاتا ہے- اس کے علاوہ کنٹرول پریس کر رکھتے ہوئے ماؤس اسکرول کرنے سے بھی فونٹ تبدیل ہوتا ہے اور یہ کمانڈ دیگر براؤزرز اور دیگر جگہوں پر بھی قابل عمل ہے-
     
  11. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    نہیں نا ۔ ۔ ۔ ۔ پیچ کا فانٹ تو صحیح نظر آرہا ہے مگر جو میں ٹائپ کر رہا ہوں وہ کافی چھوٹا ہے مطلب ابھی میں ٹائپ کر رہا ہوں تو اتنا باریک ہے جیسے پڑھنا میرے لئے کافی مشکل ہو رہا ہے مگر پوسٹ کرتے ہی وہ بڑا نظر اتا ہے
     
  12. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    [​IMG]

    باذوق بھائی! تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں نے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں اردو لنک کو فائر فوکس میں امپورٹ کیا ہے جو کہ بالکل صحیح آرہا ہے-
     
  13. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    آپ view مینو میں سے Zoom کے آپشنز میں سے Zoom Text Only کو سلیکٹ کریں اب ٹیکسٹ سائز بڑھا کر ٹائپ کر کے دیکھیں-
     
  14. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    بہت شکریہ ۔ علمدار بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں تو کافی عرصہ سے یہ "فائرفاکس" استعمال کررہا ہوں ،،، ..IE. سے کافی بہتر ہے ۔
    .
    Google Chrome " گوگل کروم " بھی چیک کیا ہے لیکن ان دونوں میں کوئی خاص فرق نہیں کرسکا ۔
     
  15. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    گوگل کروم، انٹرنیٹ ایکسپلورر سے بہتر ہے لیکن فائر فوکس ان دونوں سے بہتر ہے-
     
  16. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    FoxLingo
    فوکس لنگو کی مدد سے کسی زبان میں موجود ویب سائٹ کو کسی دوسری زبان میں تبدیل کیا جا سکتا ہے- مثلاّ اگر آپ کوئی عربی ویب سائٹ دیکھ رہے ہیں تو اس کی مدد سے پورے ویب پیج کو انگلش یا کسی دوسری زبان میں تبدیل کیا جا سکتا ہے- افسوس کی بات یہ ہے کہ اس میں اردو کی سپورٹ موجود نہیں ہے- لیکن اگر آپ کا کسی چائینیز یا کسی دوسری زبان سے واسطہ پڑتا ہے جسے آپ پڑھنا نہیں جانتے تو اسے انگلش میں تبدیل کر کے کم از کم سمجھنے کے قابل ہو سکتے ہیں- کچھ الفاظ کو منتخب کر کے صرف ان کا ترجمہ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے- امید ہے یہ ایکسٹینشن آپ کو پسند آئے گا-
    ڈاؤن لوڈنگ لنک:
    https://addons.mozilla.org/en-US/firefox/addon/2444

    [​IMG]

    [​IMG]
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 10, 2008
  17. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    [font="alvi nastaleeq v1.0.0"]السلام علیکم !
    فائر فوکس واقعی بے مثال براؤزر ہے ۔ میرے پاس عربی میں فائز فوکس موجود ہے کیا میں انگلش میں بھی انسٹال کرسکتا ہوں ؟
    [/font]
     
  18. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    علمدار بھائی میں نے لنگو کو پہلے انسٹال کیا تھا واقعی غضب کی چیز ہے خصوصا ایسی دیگر زبانوں کو انگلش میں پڑھ سکتے ہیں جنہیں پہلے صرف دیکھ سکتے تھے
     
  19. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    ایک فائر فوکس اگر آپ کی سی ڈرائیو میں انسٹال ہے تو دوسرا ڈی ڈرائیو میں یا کہیں انسٹال کر لیں- دوسرا انگلش ورژن انسٹال کریں گے تو امید ہے انگلش ہی ہو گا ان شا اللہ-
     
  20. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    بلاشبہ فائر فوکس--- ایک بے مثال ویب براؤزر ہے لیکن شروع سے مائکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتے کرتے اب اسے استعمال کرنا شروع کیا ہے ۔ ابھی کچھ عجیب سا لگتا ہے لیکن اس کی رفتار مائکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر سے اچھی ہے ۔۔۔ :00032:

    آپ کا بہت بہت شکریہ

    اور ہاں اس کے تیسرے ورژن کی ریلیز میں جو ریکارڈ بنا تھا اُس دن میں نے بھی ڈاؤن لوڈ کیا تھا ۔۔۔ اُنہوں‌نے بعد میں ایک سرٹیفکیٹ میل کیا تھا ۔۔۔ :00006:
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں