چیمپئینز ٹرافی پاکستان میں نہیں ہوگی ۔ آئی سی سی کا فیصلہ

ڈان نے 'سپورٹس' میں ‏فروری 1, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر پاکستان چیمپئنس ٹرافی کی میزبانی نہیں کرے گا۔

    آئی سی سی کے بورڈ نے اتوار کو اعلان کیا کہ یہ فیصلہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کی جانب سے اس تشویش کے اظہار کے بعد کیا گیا ہےکہ وہ پاکستان میں سلامتی کی صورتحال سے مطمئن نہیں ہیں۔

    آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں بورڈ نے اپنے اس سابقہ فیصلہ کو بھی بدلا جس کے تحت انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سن دو ہزار چھ کے متنازعہ اوول ٹیسٹ کا فیصلہ انگلینڈ کی فتح کے بجائے ڈرا میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ یہ وہی ٹیسٹ تھا جس میں پاکستان نے امپائر ڈیرل ہئر کے گیند کی شکل مسخ کرنے کے الزام کے بعد میچ جاری رکھنے سے انکار کر دیا تھا۔اب اس میچ میں انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔

    چیمپئنس ٹرافی کرکٹ میں عالمی کپ کے بعد دوسرا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے جسے گزشتہ برس ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ آسٹریلیا، نیو زیلینڈ اور انگلینڈ کے خیال میں پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال اطمینان بخش نہیں تھی۔

    لیکن اتوار کو بھی آئی سی سی نے کہا کہ کئی ٹیمیں اب بھی مطمئن نہیں ہیں لہذا اس کے پاس یہ مقابلہ کہیں اور کرانے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔
    لیکن پاکستان کو معاوضہ ادا کیا جائے گا اور آئی سی سی کے مطابق’ اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرکے پاکستان کو جتنی رقم ملتی، وہ اسے حاصل ہوگی۔‘

    آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگت نے ایک بیان میں کہا کہ’ یہ بات افسوس ناک ہے کہ ایسے حالات کی وجہ سے کہ جن پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی کنٹرول نہیں، چیمپئنس ٹرافی پاکستان میں نہیں کرائی جاسکے گی۔‘
    بورڈ نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ اب یہ ٹورنامنٹ کہاں کرایا جائے گا۔

    اس فیصلہ پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کی سینیٹ کی کمیٹی برائے سپورٹس کے رکن انور بیگ نے خبر رساں ادارے اے پی سے کہا کہ ’ پی سی بی نے آئی سی سی کے اجلاس میں اپنا کیس ٹھیک طرح سے پیش نہیں کیا۔‘

    سابق کپتان رمیض راجہ نےکہا کہ صاف ظاہر ہے کہ پی سی بی خود کنفویزڈ ہے۔’ ہمارا موقف بالکل واضح ہونا چاہیے کہ ہم اپنی تمام ہوم سیریز پاکستان میں ہی کھیلیں گے۔‘

    اس اجلاس میں یہ اعلان بھی کیا گیا کہ سن دو ہزار دس میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے میچ کن شہروں میں کھیلے جائیں گے۔
    بحوالہ بی بی سی
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں