ایام بیض اور شوال کے چھ روزوں کوایک نیت میں جمع کرنا

ابن عمر نے 'ماہِ شوال' میں ‏ستمبر 26, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    ایام بیض اورشوال کےچھ روزوں کوایک نیت میں جمع کرنا

    کیاجس نےایام بیض اورشوال کےچھ روزے ایک نیت کےساتھ رکھےاسےوہ فضیلت حاصل ہوگی ؟

    الحمد للہ :

    میں نےیہ مسئلہ اپنےاستاداورشیخ عبدالعزیزبن عبداللہ بن بازرحمہ اللہ تعالی سے پوچھاتوان کاجواب تھا :

    اسی کی امیدہےکہ اسےیہ اجرملےگا کیونکہ اس نےچھ روزےاوراسی طرح کہاجاسکتا ہےکہااس نےایام بیض کےروزے بھی رکھےہیں اوراللہ تعالی کافضل بہت وسیع ہے ۔

    اوراسی مسئلہ کےمتعلق میں نےفضیلتہ الشیخ محمدبن صالح عثیمین رحمہ اللہ تعالی سے پوچھاتوانہوں نےمندرجہ ذیل جواب دیا :

    ہاں ، جب اس نےشوال کےچھ روزے رکھےتوایام بیض کےروزے اس سےساقط ہوگئے چاہےاس نےیہ روزےایام بیض کےوقت یااس سے پہلےیابعدمیں رکھےسب برابرہیں کیونکہ یہ اس پرصادق آتاہےکہ اس نےمہینہ میں تین روزے رکھے ۔

    حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہاکابیان ہےکہ :

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہرمہینہ میں تین روزے رکھتےتھےانہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں تھی کہ وہ مہینہ کےشروع میں رکھیں یاکہ وسط یاآخرمیں ۔

    اوراسی طرح ہےجس طرح کہ سنن راتبہ سےتحیۃ المسجدساقط ہوجائےتواگرکوئی مسجدمیں داخل ہواوراس نےسنت راتبہ پڑھیں تواس سےتحیۃ المسجدساقط ہوجائےگی .

    شیخ محمد صالح المنجد
    بحوالہ : الاسلام سوال و جواب
     
    • اعلی اعلی x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یاددہانی۔ اللہ ہم سب کو توفیق دے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    آمین یا رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں