ایسے چلن چلو کہ زمانہ مثال دے (فرمان علی کو خراجِ عقیدت)

رفی نے 'گپ شپ' میں ‏دسمبر 8, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جدہ سیلاب میں 14 افراد کی زندگی بچا کر خود جان کی بازی ہارنے والے فرمان علی کو خراجِ عقیدت

    [​IMG]
    25 نومبر 2009 کو جدہ میں ہونے والی طوفانی بارش نے جہاں جدہ کے شہریوں کو بے شمار غم اور دردناک سانحوں سے دوچار کیا ہے وہیں انسانیت نواز واقعات نے تمام فرزندانِ اسلام خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ 32 سالہ پاکستانی نوجوان فرمان علی خان نے 14 افراد کی جان بچا کر 15 ویں شخص کو بچاتے ہوئے موت کو گلے لگا لیا۔ سعودی عرب کے اخبارات نے فرمان علی خان کی جراتمندانہ شہادت کو بہترین الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ جدہ کے شہری اس کی ہمت، انسانیت نوازی اور ایثار کے جذبے کا تذکرہ بڑے فخر و ناز اور انتہائی ممنونیت سے کر رہے ہیں۔ فرمان علی خان کے بڑے بھائی رحمٰن علی خان نے الحیاۃ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے بھائی کی موت کا دکھ بےشک ہے لیکن جس انداز سے اس نے جامِ شہادت نوش کیا اس پر ہم سب پہلے تو رب کریم کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں اور پھر بھائی کے کارنامے پر نازاں بھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کے فرمان علی خان کراٹے کا چیمپیئن تھا، وہ پاکستان میں انگارے چٹ کر جاتا تھا، اس نے جدہ میں آنے والے تاریخی سیلاب سے ٹکر لینے کی کوشش کی اور سیلاب کی جبڑوں سے 14 افراد کو نکالنے میں کامیاب ہوا، تاہم سیلاب نے اسے آخرت کے سفر پر روانہ کر دیا۔ یونیورسٹی گریجوایٹ فرمان علی دیگر رضاکارانہ سرگرمیوں کی توصیفی اسناد سے بھی اپنے سینے کو سجائے ہوئے تھا۔ ابھی وہ 16 برس کا ہی تھا کہ اس نے ایک آتشزدہ مکان میں داخل ہو کر گیس سیلنڈر نکال کر پورے محلے کو خوفناک المیے سے بچا لیا تھا۔ فرمان علی 6 برس قبل مملکت آیا تھا، اس کی تین بیٹیاں، زبیدہ (7 برس)، مدیحہ (6) برس اور جریرہ (4 برس) ہیں۔ 6 سالہ قیام کے دوران صرف دو مرتبہ ہی پاکستان گیا تھا اور سب سے چھوٹی بیٹی کو دیکھ بھی نہیں پایا تھا۔ اللہ اسے جنت الفردوس میں اعلٰی مقام سے سرفراز کرے۔

    (بشکریہ اردو نیوز)


    جہاں یہ واقعہ اسلام میں انسانیت کی قدروں میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے وہیں پاکستان میں ہونے والے آئے روز خودکش دھماکوں نے پاکستان اور اسلام کو سرنگوں کرنے کی مکروہ سازش جاری رکھی ہوئی ہے، اللہ سب مسلمانوں کو ایسا جذبہ عطا کرے کہ مشرق سے مغرب تک کہیں بھی نہ صرف مسلمان بلکہ کوئی بھی انسان دکھ درد میں مبتلا ہوں تو ان کی مدد اپنی جان پر کھیل کر کی جائے نہ کہ مساجد میں مشغولِ عبادت افراد کی جانیں لے کر اسلام کو بدنام کیا جائے!


    سعودی عرب کے تمام آن لائن فورمز، اخبارات فرمان علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں:

    فرمان علي خان بطل من باكستان يظهر في كارثة جده

    فرمان علي خان بطل من باكستان
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ماشاء اللہ ۔ اللہ تعالی فرمان علی کی اس نیکی کو قبول فرمائے اور ان کو شہادت کے رتبے پر فائز کرے ۔ اللہ تعالی ان کے گھر والوں خصوصا ان کے والدین ، اہلیہ اور معصوم بچیوں کو صبر جمیل دے، ان کے لیے اس کڑی آزمائش کے بعد راحت کے اسبا ب پیدا کرے ۔اللھم اجرھم فی مصیبتھم واخلف لھم خیرا منھا ۔
    موت تو ہر شخص کو آتی ہے ، مگر ایسی شان دار موت خوش نصیبوں کو آتی ہے ۔
    یہ جذبہ قربانی وایثار اسلام ہی کی تربیت کا ثمرہ ہے ۔ اللہ تعالی اسلام اور پاکستان کے اس قابل فخر بیٹے کی تربت پر اپنی رحمتیں نازل کرے ۔
     
  3. Muhammad Ahmad

    Muhammad Ahmad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 1, 2009
    پیغامات:
    830
    ماشاءاللہ - اللہ پاک فرمان علی کو آخرت میں اعلی مقام پر فائز کریں اور ان کے اہلے خانہ کو صبر عطا کریں اور ان کی اہلیہ اور بچوں کو کسی چیز کی کمی نہ دیں تاکہ وہ کبھی بھی فرمان علی کی شہادت پر غمزدہ نہ ھوں بلکہ ان کے اہلے خانہ کا سر فخر سے اونچا رھے میری یہ دعا ھے
     
  4. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
     
  5. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    اللہ تعالی فرمان علی کی اس نیکی کو قبول فرمائے اور ان کو شہادت کے رتبے پر فائز کرے
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    السلام علیکم !
    انا لله وانا اليه راجعون
    اللہ تعالٰی فرمان علی کی اس نیکی کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے ۔ اہل خانہ ، والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین
     
  7. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  8. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    اناللہ وانا الیہ راجعون
    اللہ اس شہادت کو قبول فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔۔آمین
     
  9. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    اناللہ وانا الیہ راجعون

    اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام سے سرفراز کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
     
  10. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اور ان کو جنت میں‌جگہ عطا فرمائے آمین
     
  11. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ ۚ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ شَيْءٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ (3:92)

    (مومنو!) جب تک تم ان چیزوں میں سے جو تمھیں عزیز ہیں (راہِ خدا میں) صرف نہ کرو گے کبھی نیکی حاصل نہ کر سکو گے اور جو چیز تم صرف کرو گے خدا اس کو جانتا ہے (3:92)
     
  12. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    اللہ تعالیٰ اس دلیر اور بہادر انسان کو جنت الفردوس عطا کرے۔
    ایک عربی ویب فورم میں ایک عرب شخص کی پوسٹ ملاحظہ ہو:
    [qh]

    أتمنى ان تحصل اسرته وذويه على الجنسية السعودية , تقديراً وعرفاناً للبطل في إنقاذ أرواح من الهلاك. علي الشهراني [/qh]

    میں یہ تمنا کرتا ہوں کہ ان کے خاندان کو اس کارنامہ کے بدلے جس سے جانوں کو ہلاکت سے بچایا گیا،سعودی شہریت (نیشنلٹی) سے نوازا جائے ۔ علی الشھرانی
     
  13. renad

    renad -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 15, 2009
    پیغامات:
    18
    ماشاء اللہ
    اللہ سے دعا ہے کہ وہ ان کو جنت فردوس میں اعلی مقام عطا کریں
     
  14. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    فرمان علی کی سوات میں تدفین

    25-نومبر-2009ء کے سیلابی ریلے میں 14 افراد کی جان بچا کر (انشاءاللہ) شہید ہونے والے فرمان علی کو جمعرات 10-ڈسمبر-2009ء کی دوپہر ان کے آبائی علاقے سوات میں سپردخاک کر دیا گیا۔

    اس موقع پر فرمان علی کے بھائی محمد عزیز اور ان کے والد عمررحمان نے بتایا :
    "ہمیں اس کی موت پر فخر ہے۔ نجانے اس کی کون سی ادا رب تعالیٰ کو پسند آئی کہ اسے شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز کیا ہے۔ موت برحق ہے مگر شہادت کی موت کا ہر اہل ایمان متمنی ہوتا ہے۔
    ہمیں اس بات کا دکھ نہیں وہ ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گیا بلکہ اس بات کی خوشی ہے کہ رب العزت نے اسے اعلیٰ موت دی ہے۔
    خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ کی جانب سے بھی ہمارے بھائی کے کارہائے نمایاں پر انہیں تعریفی سند سے بھی نوازا گیا ہے"۔


    دریں اثنا فیس بک پر سعودی نوجوانوں نے متعلقہ سعودی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فرمان علی کے خاندان کو مالی امداد فراہم کی جائے اور جدہ کی ایک سڑک کو اس کے نام سے موسوم کیا جانا چاہئے۔


    خبر بشکریہ : اردو نیوز ، سعودی عرب
     
  15. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں‌جو اپنی جان کی پروا کیئے بغیر دوسروں کی جان بچانے لگ جاتے ہیں۔مرنے خوف تو انسان کو موت سے پہلے ہی مار دیتا اور ایسے حالات میں‌انسان صرف اپنے بارے میں‌اپنی جان بچانے ک بارے میں‌سوچتا ہے ان کی ہمت کی ہمیہں‌داد دینی چاہیے۔اللہ انہیں‌جنت میں‌جگہ عطا فرمائے۔آمین
     
  16. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    اللہ فرمان علی کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ آمین
    اور اللہ ہم سب کو بھی توفیق دے کہ ہم بھی فرمان علی جیسے ہو جائیں۔ آمین

    یہ بہت بڑا کارنامہ ہے۔۔۔۔۔ اور ہمیں چاہیئے کہ ہم اس سے سبق سیکھیں اور اتحاد اور یکجھہتی سے دوسروں کی مدد کریں۔
     
  17. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
  18. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    خواہش ہے کہ جنت ملے فرمان علی کو
    جو سر تا قدم تھا یہاں اخلاص کا پیرو

    اوروں کو بچانے کے لئے جان پہ کھیلا
    بیشک بڑا یکتائے زمانہ تھا وہ یارو

    ایک پیکر ایثار و محبت تھا سراپا
    بے مثل شجاعت ہے ابھی یاد جہاں‌ کو

    انسان جب انسانیت دشمن تھا سراپا
    اک درسِ اخوت ہے دیا اس نے جہاں کو

    فرمان کا کردار تھا بے مثل و یگانہ
    گزرا وہ سبق دے کے محبت کا زماں کو

    یارب تو بڑھا ایسے جوانوں کو صفوں میں
    جو پیشِ نظر رکھیں فقط تیری رضا کو

    (ابو عمر محمد الیاس)
     
  19. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    بہت خوب رفی بھائی آجکل بہت زور دیا جارہا ہے شاعری پر خوش رہیں‌بھائی
     
  20. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    پاکستانی نوجوان کے لئے بعد از مرگ اعلیٰ ترین سعودی سول ایوارڈ

    سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین عبداللہ بن عبدالعزیز نے مملکت میں خدمات سرانجام دینے والے ایک نوجوان پاکستانی فرمان علی خان کو بعد شہادت ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دینے کی منظوری دی ہے۔
    فرمان علی شہید کی انسان دوستی اور اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر دوسروں کی زندگی بچانے کے جذبے کا اعتراف کرتے ہوئے مشرقی شہر جدہ کی ایک شاہراہ کو اس کے نام سے موسوم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
    پاکستان کے یہ قابل فخر نوجوان فرمان علی خان شہید ہیں، جنہوں نے نومبر 2009ء میں جدہ میں ہونیوالی طوفانی بارش کے باعث سیلاب میں گھرے 14 افراد کی جان بچائی اور اپنی جان ، جان آفریں کے سپرد کر دی۔
    شاہ عبداللہ نے فرمان علی کواعلیٰ ترین سول ایوارڈ "شاہ عبدالعزیز کٹیگری ون ایوارڈ" دینے اور جدہ شہر میں ایک شاہراہ فرمان علی خان کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
    سوات سے تعلق رکھنے 32 سالہ فرمان علی خان نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بیٹیاں زبیدہ، مدیحہ اور جریرہ سوگوار چھوڑیں۔ وہ چھے برس تک سعودی عرب میں مقیم رہے اور صرف دو بار پاکستان آئے جبکہ چھوٹی بیٹی جریرہ کو اپنے ابو سے ملنے کی حسرت ہی رہی۔
    واضح رہے کہ ایک سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر ہزاروں سعودی افراد نے جدہ کی سڑک کو فرمان علی خان کے نام سے منسوب کرنے کی مہم چلائی تھی۔
    پاکستانی نوجوان کے لئے بعد از مرگ اعلیٰ ترین سعودی سول ایوارڈ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں