محرم الحرام اور لہو کو گرما دینے والی تحریر

ابو یاسر نے 'ماہِ محرم الحرام' میں ‏جنوری 6, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    ماہ محرم سن ہجری کا پہلا مہینہ ہے جس کی بنیاد تو آں حضرت ﷺ کے واقعہ ٴہجرت پر ہے لیکن اس اسلامی سن کا تقرر اورآغاز ِاستعما ل۱۷ ھ میں حضرت عمر فاروق  کے عہد ِحکومت سے ہوا ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ حضرت ابوموسیٰ اشعری یمن کے گورنر تھے ،ان کے پاس حضرت عمر فاروق  کے فرمان آتے تھے جن پر تاریخ درج نہ ہوتی تھی ۔ ۱۷ھء میں حضرت ابو موسیٰ کے توجہ دلانے پر حضرت عمر فاروق نے صحابہ کو اپنے ہاں جمع فرمایا او ران کے سامنے یہ مسئلہ رکھا ۔تبادلہ ٴافکارکے بعد قرار پایا کہ اپنے سن تاریخ کی بنیاد واقعہ ٴ ہجرت کو بنایا جائے اور اس کی ابتدا ماہ ِمحرم سے کی جائے کیونکہ ۱۳ نبوت کے ذو الحجہ کے بالکل آخر میں مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کامنصوبہ طے کر لیا گیا تھااور اس کے بعد جو چاند طلوع ہوا وہ محرم کا تھا (فتح الباری ، شرح باب التاریخ ومن أین أرخوا التاریخ ج ۳ ،ص ۳۸۸، دہلی)

    مسلمانوں کا یہ اسلامی سن بھی اپنے معنی ومفہوم کے لحاظ سے ایک خاص امتیازی حیثیت کا حامل ہے ۔مذاہب ِعالم میں اس وقت جس قدر سِنین مروّج ہیں وہ عام طور پر یا تو کسی مشہور انسان کے یومِ ولادت کو یاددلاتے ہیں یا کسی قومی واقعہ ٴ مسرت وشادمانی سے وابستہ ہیں کہ جس سے نسل انسانی کو بظاہر کوئی فائدہ نہیں مثلاً مسیحی سن کی بنیاد حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یومِ ولادت ہے ۔ یہودی سن فلسطین پر حضرت سلیمان  کی تخت نشینی کے ایک پرشوکت واقعے سے وابستہ ہے ۔ بکرمی سن راجہ بکر ماجیت کی پیدائش کی یادگار ہے،رومی سن سکندر فاتح اعظم کی پیدائش کو واضح کرتا ہے لیکن اسلامی سن ہجرت عہد نبوت کے ایسے واقعے سے وابستہ ہے جس میں یہ سبق پنہاں ہے کہ اگر مسلمان اعلائے کلمۃُالحق کے صلے میں تمام اطراف سے مصائب وآلام میں گھر جائے ،بستی کے تمام لوگ اس کے دشمن اور درپے آزار ہو جائیں،قریبی رشتہ دار اورخویش واقارب بھی اس کو ختم کرنے کا عزم کر لیں ،اس کے دوست احباب بھی اسی طرح تکالیف میں مبتلا کر دیئے جائیں ، شہر کے تمام سر برآوردہ لوگ اس کوقتل کرنے کا منصوبہ باندھ لیں ،اس پر عرصہ ٴحیات ہر طرح تنگ کر دیا جائے اور اس کی آواز کوجبراً روکنے کی کوشش کی جائے تو اس وقت وہ مسلمان کیا کرے؟ اس کا حل اسلام نے یہ تجویز نہیں کیا کہ کفر وباطل کے ساتھ مصالحت کر لی جائے،تبلیغ حق میں مداہنت اوررواداری سے کام لیا جائے اوراپنے عقائد ونظریات میں لچک پیدا کر کے اُ ن میں گھل مل جائے تا کہ مخالفت کا زور ٹوٹ جائے ۔بلکہ اس کا حل اسلام نے یہ تجویز کیا ہے کہ ایسی بستی اور شہرپر حجت تمام کر کے وہاں سے ہجرت اختیار کر لی جائے ۔چنانچہ اسی واقعہ ٴہجرت نبوی پرسن ہجری کی بنیاد رکھی گئی ہے جو نہ توکسی انسانی برتری اور تفو ّق کو یاد دلاتا ہے اور نہ شوکت و عظمت کے کسی واقعہ کو ، بلکہ یہ واقعہ ٴہجرت مظلومی اور بیکسی کی ایک ایسی یادگار ہے کہ جو ثبات ِقدم ، صبرواستقامت اورراضی برضائے الٰہی ہونے کی ایک زبردست مثال اپنے اندر پنہاں رکھتا ہے ۔یہ واقعہ ہجرت بتلاتا ہے کہ ایک مظلوم وبے کس انسان کس طرح اپنے مشن میں کامیاب ہو سکتا ہے اورمصائب وآلام سے نکل کر کس طرح کامرانی وشادمانی کازرّیں تاج اپنے سر پر رکھ سکتا ہے اور پستی وگمنامی سے نکل کر رفعت وشہرت اور عزت وعظمت کے بامِ عروج پر پہنچ سکتا ہے … علاوہ ازیں یہ مہینہ حرمت والا ہے اور اس ماہ میں نفل روزے اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہیں ۔
    ------ حافظ صلاح الدین یوسف
    مزید
    میں نے یہ تحریر پڑھی اچھی لگی اس لیے یہاں لگا دیا اب اگر یہ پہلے کسی بھائی بہن نے لکھ چکی ہو تو انتظامیہ اسے ڈیلیٹ کر دے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاکم اللہ خیرا
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    للرفع ۔۔۔
     
  4. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. ام احوس

    ام احوس -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 25, 2012
    پیغامات:
    162
    جزاکم اللہ خیرا
     
  6. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    آپ سبھی کا اس مضمون کو پسند کرنے کا شکریہ
    اور موقع کے لحاظ سے
    للرفع
     
  7. ابو قتاده

    ابو قتاده -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2012
    پیغامات:
    27
    جزاک الله خيرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں