رواں تبصرہ ۔۔کرکٹ ورلڈ کپ 2011

منصف نے 'سپورٹس' میں ‏فروری 22, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    آج ایک اور میچ بھارت بمقابلہ آئرلینڈ جاری ہے ۔۔۔۔آئرلینڈ کی حالیہ کاکرکدگی سے یقیناَ بھارت اسکو بہت ہی سنجیدہ لے رہا ہوگا ۔۔۔۔۔
    آئرلینڈ کے 28 پر دو کھلاڑی آؤٹ دس اوور میں اور اب اسکے ہیرو جس نے انگلینڈ کے چھکے چھڑادیئے تھے ۔۔۔۔کیون اوبرائین اب بلے بازی کرنے آئے ہیں
    امید ہے کہ وہ بھارت کے بھی چھکے چھڑا دینگے ۔۔۔۔

    تاہم بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے کیونکہ آئرلینڈ بیٹنگ میں اچھا پر بالنگ میں مار کھاجاتا ہے ۔۔۔۔

    آور اپ سیٹ بار بار نہیں ہؤا کرتے ۔۔۔۔۔

    یہ میچ بھارت جیت جائیگا ۔۔یہ میرا ندازہ ہے ۔۔۔پر دعا کرتا ہوں کہ غلط نکلے ۔۔۔۔۔
     
  2. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    معاف کیجیے گا نام غلط پڑھنے کے سبب غلطی ہوگئی ۔۔۔آئرلینڈ کے سابقہ ہیرو "کیون اوبرائین" بیٹنگ نہیں کررہے بلکہ "نیل اوبرائین" کررہے ہیں۔۔۔۔
    ابھی انکی باری نہیں آئی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    اَپ ڈیٹ کے لیے شکریہ بھائی۔
    منصف بھائی ویسے مجھے تو لگتا ہے کہ انگلینڈ بمشکل ہی کواٹر فائنل پہنچے اگر آئرلینڈ نے کسی بھی ایک اور بڑی ٹیم کو شکست دے دی تو انگلینڈ کے پوائنٹس میں‌خاصا فرق پڑے گا۔ لیکن اگر آئرلینڈ ایک اور اَپ سیٹ دکھائے تو۔
     
  4. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    ساجد !!!
    انگلینڈ کرشماتی طور چھ رن سے یہ میچ جیت کر پانچ پوائنٹس حاصل کرکے فی الوقت پہلے نمبر پر آگیا ہے اور اب کچھ ہی میچ باقی ہے جس کی وجہ سے انگلینڈ
    کا کوائٹر فائنل میں داخلہ تقریباَ یقنی ہوگیا ہے ۔۔۔۔کیونکہ اب بقیہ کمزور ٹیمیں اسکے پوائنٹس کو پھلانگ کر آگے آنے سے رہیں ۔۔۔۔۔ایسا دور دور تک کوئی امکان نہیں

    انگلینڈ کا کم اسکور دفاع کرنا اسکے لیے نیک شگون ہے ۔۔۔۔جیت مبارک ہو ۔۔انگلینڈ کو ۔۔۔۔
     
  5. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے بھارت کو 208 رنز کا ہدف دیا ہے ۔۔۔گرچہ اسکور کم ہے ۔۔۔اور آئرلینڈ کی بالنگ بھی کم زور ہے تاہم ایک اور "اپ سیٹ" کی دعا ہے ۔۔

    کمزور ٹیم کا اتنا رن بھی دینا اسکے لیے خوش آئند ہے ۔۔۔جبکہ ایسوسیٹ ممالک میں صف فی الوقت آئرلینڈ ہی اسی ٹیم ہے جو ورلڈ کپ یا بڑا ایونٹ کھیلنے کے لائق ہے ۔۔
    ورنہ میں تو کہتا ہوں کہ بنگلہ دیش سے ٹیسٹ کیپ لے کر آئرلینڈ کو دینا چاہیے ۔۔۔۔
    اس سے کہیں بہتر ٹیم ہے
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 6, 2011
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    منصف بھائی ویسے اس ورلڈ کپ میں‌عجیب سے ہی میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں‌حد ہو گئی جو سوچ رہے ہیں‌اُس سے بلکل اُلٹ ہی ہو رہا ہے :00010:
     
  7. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    بالکل صحیح کہا۔۔۔۔
    واللہ اعلم انجام کیا ہوتا ہے
     
  8. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    آج کا "غیر اہم" میچ (میرے نقطہ نگاہ سے) کینیا اور کینیڈا کا کھیلا جا رہا ہے جس میں فی الحال کینیا بے بس نظر آرہا ہے ۔
    کینیا کے پینتیس پر تین کھلاڑی باہر دسویں اوور کا کھیل جاری ۔۔۔

    کینیڈا کا پلڑا بظاہر بھاری ہے مگر اس نئ "بھارتی ورژن ٹیم" کے ساتھ میں نہیں ہوں ۔۔۔۔
     
  9. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    انگلینڈ کو دھچکہ!!!!!

    انگلینڈ کو اس وقت ایک اور زبردست دھچکہ لگا جب انکے مستند بلے باز "کیون پیٹرسن" نے "ہرنیہ" کی وجہ سے واپس انگلینڈ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔
    انکی جگہ "این مورگن" لینگے جو خود کو ایک مستند بلے باز کے طور پر منواچکے ہیں ۔۔۔۔جو خود "انجریز" کی وجہ سے ورلڈ کپ اسکواڈ میں نہیں تھے
    انکی جگہ "این بیل" نے لی تھی تاہم اب انکی واپسی ہوئی ۔۔امید ہے کہ وہ "پیٹرسن" کی کمی کو پورا کرینگے

    لنک
    World Cup 2011: Kevin Pietersen out of World Cup | Cricket News | ICC Cricket World Cup 2011 | ESPN Cricinfo
     
  10. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ ہونا ہے اُمید کرتے کہ پاکستان اچھا کھیل پیش کرے گا۔ اگر پاکستان آج کا میچ بھی جیت گیا تو آسٹریلیا بھی ٹینشن میں‌آسکتا ہے کیونکہ ویٹوری اور رکی پونٹنگ نے بیان دیا کہ پاکستان کو ایزی نہیں‌لے سکتے پاکستان کسی وقت بھی اَپ سیٹ کر سکتا ہے ان شاءاللہ پاکستان آج کا میچ جیتے گا پاکستان کے مقابلے نیوزی لینڈ کمزور ٹیم ہے۔
     
  11. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    انشاءاللہ پاکستان جیتے گا ۔۔۔دعا اسی کے ساتھ ۔۔۔تاہم اسکے باوجود مجھے نہیں لگتا ہے کہ آج پاکستان کا دن ہوگا۔۔۔۔پتا نہیں کیوں ۔۔۔۔
    اللہ کرے اندیشے غلط ثابت ہو
     
  12. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ویسے پاکستان سے جب بھی اچھی اُمید لگائی ہے تو کام ہمیشہ خراب ہی ہوا ہے لیکن کوئی بات نہیں‌۔ ہم تو پاکستانی ہیں‌تو ساتھ بھی پاکستان کا ہی دیں گے نا۔
     
  13. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    نیوزی لینڈ ٹاس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔اس طرح ٹورنامنٹ میں پہلی بار پاکستانی ہدف کا تعاقب کرے گا ۔۔۔۔
    اوریہی میری دلی خواہش تھی کہ بالنگ میں تو پھر بھی کمالات دکھاچکا اب تھوڑی بیٹنگ میں کچھ کر دکھائے ۔۔۔
    خدانخواستہ میچ ہار بھی جائے تو کواٹر فائنل تک رسائی تقریبا یقینی ہے ۔۔۔۔سو اس پہلے کے کوٹر فائنل میں اسکو مشکلات ہو کامیاب تعاقب کے ہدف میں یہ اسکا
    بہت اہم امتحان ہے کتنا دم خم ہے لگ پتا جائے گا آج ۔۔۔۔۔۔

    گرچہ صحیح امتحان آسٹریلیا یا جنوبی افریقہ کے دیے گئے ہدف کا تعاقب کرنا ہے کیونکہ انکی بالنگ نیوزی لینڈ سے کہیں زیادہ مظبوط ہے ۔۔تاہم نیوزی لیند کو اتنا بھی آسان لینا نہیں چاہیے ۔۔۔اور ہارنے کو پاکستان کسی بچہ ٹیم سے بھی ہارسکتی ہے
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 8, 2011
  14. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    لو جی شعیب اختر نے پہلے ہی اوور میں میکلم کی وکٹ لے لی ۔۔۔۔

    نیوزی لینڈ ٹارگیٹ دینے زیادہ ۔۔۔ٹارگیٹ چیز کرنے میں زیادہ مشہور رہی ہے
     
  15. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    دیکھا آپ نے ؟؟؟
    آخری کچھ اوور میں پاکستانی بالنگ کی کیا دھجیاں اڑائی ہے نیوزی لینڈ نے ۔۔۔۔شرمناک بات ہے اس کا ایک غلط تاثر دوسری ٹیموں کو یہ گیا ہے کو جو
    تھؤری بہت دھاک بیٹھی ہوئی پاکستانی بالرز کی اسکو خوف نکال دیا نیوزی لینڈ نے ۔۔۔۔۔

    اور بیٹنگ بھی دیکھ لیں ۔۔۔۔38 پہ چار وہ بھی بارہ اوور میں۔۔۔۔۔۔مجھے نہیں لگتا آج پاکستان کا دن ہے ۔۔۔۔
    بلکہ کہیں یہ خدانخواستہ پاکستان کی واپسی کا سفر ثابت نہ ہو ۔۔۔۔

    اس طرح ورلڈ کپ نہیں جیتا جاتا
     
  16. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    127 پر آٹھ 33 اوور میں ۔۔۔۔۔تف ہے ااپنی ٹیم پر۔۔۔۔۔ کم ازکم پورا اوور تو کھیلے ۔۔۔۔بھلے ہدف کا تعاقب نہ کریں ۔۔۔۔۔
     
  17. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بھیا اللہ کا شکر ادا کرو کہ 58 سے کم پر آؤٹ نہیں ہوئے، ورنہ جس تواتر سے وکٹیں گر رہی تھیں ہمارے بنگالی آفس بوائے کا چہرہ اسی رفتار سے شاداب ہوتا جا رہا تھا۔
     
  18. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    چلو تھوڑی بہت عبدالرزاق نے عزت رکھ لی نصف سنچری کرکے ۔۔
    پاکستان 152 پر 8
     
  19. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    ہا ہا ہا !!!1

    بہت خوب ۔۔۔۔۔اس افسردہ ماحول میں آپ نے مزاحیہ چٹکلا سنا کر ہنسنے پر مجبور کردیا ۔۔۔۔
    :):):)
     
  20. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    یہ ہمارا قومی المیہ ہے کہ ہم بہت زیادہ توقعات وابستہ کر لیتے ہیں، ورنہ نیوزی لینڈ کے دورے سے پہلے جو ہماری پرفارمنس رہی ہے اس کو سامنے رکھتے ہوئے ہمارا کوارٹر فائنل تک جانا ہی معجزے سے کم نہیں، اور پھر ایسی ٹیم سے چیمپیئن بننے کی امید رکھنا سراسر خود فریبی ہے۔ بہرحال ہماری دعائیں اب بھی کسی معجزے کی طالب ہیں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں